06:53 am
کڑہ  میں شدید برف باری سے راستوں کی مکمل بندش، شہری پریشان

کڑہ میں شدید برف باری سے راستوں کی مکمل بندش، شہری پریشان

06:53 am

 کڑہ(سٹی رپورٹر)کڑہ میں شدید برف باری سے راستوں کی مکمل بندش کے باعث طبعی سہولیات کے فقدان سے 24 سالہ انٹلیاں کی رہائشی خاتون کی دوران زچگی نوازئیدہ بچے سمیت اور موجی کے مقام پر برفانی تودے تلے دب کر جواں سال عاطف اقبال کی و دیگر کی ہلاکتوں کے خلاف دارالحکومت مظفرآباد میں زبردست احتجاجی مظاہرہ اور ریلی نکالی گئی ، ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز ، پلے کارڈ اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر لیپہ 

کرناہ کی 80 ہزار آباد ی کو درپیش مطالبات درج تھے ، مظفرآباد کی فضاء لیپہ عوام کو حقوق دو ، قاتلوں حساب دو، خون کا جواب دو ، ہم نہیں مانتے ظلم کے ضابطے جیسے نعروں سے گونج اٹھی ، اس کامیاب احتجاجی ریلی کی کال سابق امیدوار اسمبلی سید امتیاز علی شاہ کاظمی نے دی ، ریلی کی قیادت شوکت جاوید میر ، سید امتیاز علی کاظمی ، راجا شیراز،سید تبریز کاظمی ، اشتیاق بخاری ، ساجد مقبول ، احسان الحق شامی ، اسد حمید نایابی ، سعید کیانی ، خواجہ سعید الرحمان و دیگر نے کی ۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے شوکت جاوید میر ، سید امتیاز علی کاظمی نے کہا کہ کڑہ اور لیپہ کرناہ کے عوام کو ان کے بنیادی حقوق نہ دیئے گئے تو قومی مفادات تحریک آزادی دفاع وطن کو شدید نقصان ہوگا ۔ 

تازہ ترین خبریں