07:02 am
انتظامیہ ناکام ، چور دکانوں سے قیمتی اشیالے اُڑے

انتظامیہ ناکام ، چور دکانوں سے قیمتی اشیالے اُڑے

07:02 am

کڑہ(سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی آزادکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن نے کہا ہے کہ انتظامیہ ناکام ہوچکی ہے۔شہر میں ایک ہی رات میں بیسوں دکانیں چوروں نے لوٹ لی اور لاکھوں روپے چوری کرکے غائب ہوگئے ابھی تک پولیس کی طرف سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔اس سے پتہ چلتا ہے کہ حکومت نے شہرکو چوروں کے حوالے کردیا ہے وہ جو چاہیے کریں۔کوئی روک ٹو ک نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں

 نے کہا کہ پولیس وی آئی پی کے پروٹوکول کے چکر میں لگی ہوئی ہے اور آفیسروں کے آگے پیچھے گھومتی رہتی ہے اسے اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہی نہیں ۔مظفرآباد میں چوریاں ہورہی ہیں پولیس کوئی سراغ نہیں لگا سکی ۔حکومت پولیس کو اپنے تحفظ اور ضروریات پورا کرنے کے لیے استعمال کررہی ہے اور عوام کو چوروں کے حوالے کردیا ہے جو کہ ایک شرمناک ہے۔حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے ۔اب مسلم لیگ ن کو حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس کو وی آئی پی کے پروٹوکول سے ہٹا کر عوام کے تحفظ پر لگایا جائے اور بازاروں میں گشت لگایا جائے بصورت دیگر عوام سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔

تازہ ترین خبریں