07:16 am
 سکولز کالجز کی کینٹیوں پر ناقص پاپڑ کی خرید وفروخت عروج پر

سکولز کالجز کی کینٹیوں پر ناقص پاپڑ کی خرید وفروخت عروج پر

07:16 am

جموں(بیورورپورٹ)جہلم ویلی کے مختلف چھوٹے بڑے بازاروں محلہ کی دکانوں اور سکولز کالجز کی کینٹیوں پر ناقص اور غیر معیاری پاپڑ کی خرید وفروخت عروج پر بچوں کی بڑی تعداد مختلف بیماریوں میں مبتلاء چھوٹے بچے غیر معیاری پاپڑ کھانے کے بعد پیٹ کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو گئے۔والدین سمیت عوامی حلقوں میں تشویش۔ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم ویلی کے

 مختلف بازاروں گلی محلوں کی دکانوں اور سکولوں کے قریب قائم دکانوں اور کنیٹین پر غیر معیاری پاپڑ کی خرید وفروخت کا سلسلہ جاری ہے۔مختلف ناموں سے آئے روز سامنے آنے والی نئی وارنٹی کے پاپڑ بچوں کیلئے مضر صحت ثابت ہونے لگے۔گڑھی دوپٹہ چٹھیاں سراں چکار ہٹیاں بالا۔چناری چکوٹھی شاریاں لمنیاں ریشیاں میں سب سے زیادہ شکایات موصول ہوئی ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ اس کی خریدو فروخت پر پابندی عائدکرے بلخصوص سکول کالجوں کی کنٹیوں پر فروخت عائد کی جائے 

تازہ ترین خبریں