07:27 am
 اساتذہ کرام کو اپنے پیشے کے ساتھ دیانتداری یقینی بنانا ہوگی

اساتذہ کرام کو اپنے پیشے کے ساتھ دیانتداری یقینی بنانا ہوگی

07:27 am

جموں( نمائندہ خصوصی ) ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن نے کہا کہ اساتذہ کرام کو اپنے پیشے کے ساتھ دیانتداری یقینی بنانا ہوگی غفلت لاپرواہی، غیر ذمہ داری ، پیشے کے ساتھ بدیانتی ، اختیار ات کا ناجائز استعمال کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ کارکردگی نہ دکھانے والوں کے خلا ف اب تادیبی کارروائی ہوگی رعائت نہیں ملے گی اور نہ ہی معاف کیا جائے گا حکومت نے تعلیمی نظام کو اب جدید خطوط پر استوار کر دیا ہے ۔ سکولوں

 کالجوں ، یونیورسٹیوں کا نیٹ ورک قائم کر دیا گیا ہے تعلیم محض ڈگریوں کے حصول کا نام نہیں ۔ نئی سوچ نئی تحقیق پید ا کر نا ہوگی تب جاکر تعلیمی مقاصد بھی پورے ہوں گے اور ترقی کے عنر کو بھی آگے بڑھایا جاسکے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ معاشر ے میں خوشحالی تب آئے گی پسماندگی کا خاتمہ ہوگا جب جہالت کا خاتمہ ہوگا ۔ اب اساتذہ کرام کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ مسائل کے گرداب میں پھنسی ہوئی قوم کو اسی صورت میں نکالا جاسکتا ہے کہ جب ہم اپنی تمام تر توجہ حصول تعلیم پر مرکوز کریں گے ۔ تعلیم محض روزی کا ذریعہ نہیں ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس کر نا ہو گا جب ہم جدید علوم ڈیٹا کمیونیکشین کی صلاحیت اور کمپیوٹر پر دسترس حاصل کریں گے ۔انھوں نے کہا کہ اساتذہ کی یہ اخلاقی ، قانونی و قومی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی دینی و ملی اور محکمانہ ذمہ داری کا احسا س کر تے ہوئے تعلیم کی طرف راغب کریں ۔ آج کانوجوان ذہین بھی ہے باخبر او ر با صلاحیت بھی ہے اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کی صلاحیتوںکو تعلیم کے تابع کریں ان کا ناطہ کتاب اور قلم سے جوڑیںتاکہ تعلیمی مقاصد پور ے ہو سکیں ۔

تازہ ترین خبریں