07:41 am
 درخت لگانا سنت ہے اور آکسیجن حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ بھی ہے، چوہدری بابر شہزاد

درخت لگانا سنت ہے اور آکسیجن حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ بھی ہے، چوہدری بابر شہزاد

07:41 am

جموں(نامہ نگار)چودھری بابر شہزاد نے کہا ہے کہ درخت لگانا سنت ہے اور آکسیجن حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔اس سے ماحول بھی ترو تازہ ہوتا ہے۔ شہری شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لیے شہری کوڑا کرکٹ کے لیے شاپر بیگ اور ڈسٹ بن سروس کا استعمال کریں۔صحت و صفائی کو برقرار رکھنے اور بیماریوں سے بچنے کے لیے شہریوں کو خاص خیال رکھنا ہو گا ۔شہری کوڑا کرکٹ 

کو آگ نہ لگائیں اس سے ماحولیاتی آلودگی پھیلتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ چودھری بابر شہزاد نے کہا میرپور کا ہرشہری اپنے ارد گرد گلی ،محلوں کی سیوریج ،نالیوں میں شاپر بیگ نہ پھینکیں لوگوں کو خود بھی صفائی کا خیال رکھنا چاہیے۔ ہر شخص اپنی ذمہ داری کا احساس کرئے اور میونسپل کارپوریشن کے عملہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ شہر کی صفائی کو ممکن بنایا جاسکے۔چودھری بابر شہزاد نے کہا صفائی پر کوئی کمپرمائز نہیں کیا جائے گا کیونکہ سب سے زیادہ بیماریاں گندگی کی وجہ سے پھلتی ہیں اگر شہری بھی بلدیہ کے ساتھ تعاون کریں تو خطرناک بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبریں