07:52 am
آزاد جموں وکشمیر تعلیمی بورڈ ریاست کا ایک باوقار ادارہ ہے ، طاہر جرال

آزاد جموں وکشمیر تعلیمی بورڈ ریاست کا ایک باوقار ادارہ ہے ، طاہر جرال

07:52 am

جموں(نامہ نگار)ایم ڈی طاہر جرال اسٹیٹ آفیسر ؍کنٹرولر امتحانات سکولز ( قائم مقام) نے کہا ہے کہ آزاد جموں وکشمیر تعلیمی بورڈ ریاست کا ایک باوقار ادارہ ہے ۔ ادارہ کی ساکھ ، نیک نامی اور بہتری کیلئے ملازمین بورڈ نے ہمیشہ محنت ، لگن اور دیانتداری سے کام کیا ہے۔ تعلیمی بورڈ ریاست کا ایک خوبصورت گلستان ہے۔ اس میں آزاد کشمیر بھر سے اور مہاجرین مقیم پاکستان میں سے بھی ملازمین کی نمائندگی موجود ہے۔تعلیمی بورڈ کے اس خوبصورت گلستان

 میں راجہ صابر حسین نگران اور چوہدری نور حسین جیسے خوبصورت پھول ، اپنی تاروتازگی اور خوشبوسے اس کو مہکاتے رہے اور اپنی ذمہ داریاں نہایت احسن طریقے سے سر انجام دیتے رہے۔ دن رات کام کرکے ان ملازمین نے بورڈ کے وقار میں اضافہ کیا۔آج راجہ صابر حسین اور چوہدری نور حسین پیرانہ سالی کی وجہ سے ملازمت سے ریٹائر ہور ہے ہیں۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالی انہیں ہمیشہ خو ش و خرم رکھے اور ہر معاملہ میں اللہ کریم ان کے لئے آسانیاں پیداکرے اور ہم سب کو آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ 

تازہ ترین خبریں