07:30 am
ناکام طلباء  کی نجی اداروں میں اگلی کلاس میں داخلے کیلئے کوششیں

ناکام طلباء کی نجی اداروں میں اگلی کلاس میں داخلے کیلئے کوششیں

07:30 am

ناکام طلباء کی نجی اداروں میں اگلی کلاس میں داخلے کیلئے کوششیں ضمنی امتحان میں موقع دیاجائے تاکہ بچوں کا سال ضائع نہ ہو،عوامی حلقے اسلام گڑھ(نامہ نگار) ایلیمنٹری بورڈ میرپور سرکاری سکولوں کے ناکام طلباء و طالبات نے نجی اداروں میں اگلی کلاس میں داخلے کے لئے اڑان بھرنے کی تیاری کرلی ۔ایلیمنٹری بورڈجماعت پنجم اور جماعت ہشتم کے فیل ہونے والے طلباء و طالبات سے ضمنی امتحان لے ۔ضمنی امتحان میں بچوں کو موقع دیاجائے تاکہ ان کا سال ضائع ہونے سے بچ جائے۔تفصیلات کے مطابق ضلعی ایلیمنٹری بورڈ میرپور کے زیر اہتمام منعقدہ امتحان سالانہ میں جو طلباء و طالبات ناکام ہوگئے ہیں ۔وہ نجی اداروں میں اگلی کلاس میں داخلہ کے لیے سرکاری سکولوں سے سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کے لیے اداروں میں پہنچ رہے ہیں ۔ناکام طلباء کو پرائیویٹ سکولوں میں اگلی کلاس میں داخلہ ملنے کی وجہ سے سرکاری سکولوں سے بچوں کی تعداد خزاں کے پتوں کی طرح جھڑنے لگی ہے ۔چیئرمین بورڈ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راجہ طارق محمود ،کنٹرولرامتحانات راجہ اورنگزیب اور سیکریسی آفیسر سید الطاف حسین شاہ سے عوام علاقہ نے بھرپور مطالبہ کیا ہے کہ ناکام ہونے والے طلباء کو بورڈ ضمنی امتحان میں دوبارہ شامل ہونے کا موقع فراہم کرئے تاکہ طلباء و طالبات کا سال ضائع ہونے سے بچ جائے۔ ناکام طلباء