07:30 am
   گورنمنٹ مڈل سکول گائیاں میں تقریب کا انعقاد

گورنمنٹ مڈل سکول گائیاں میں تقریب کا انعقاد

07:30 am

گورنمنٹ مڈل سکول گائیاں میں تقریب کا انعقاد اسلام گڑھ(نامہ نگار) گورنمنٹ مڈل سکول گائیاں میں ایک تقریب باسلسلہ تقسیم انعامات کی تقریب زیر صدارت علاقہ کی مشہور و معروف سماجی شخصیت محمود احمد منعقد ہوئی ۔تقریب کے مہمان خصوصی راجہ صابرخان ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر ضلع بھمبر تھے ،تقریب میں ایلمنٹری بورڈ بھمبر سے سہولویں پوزیشن حاصل کرنے والے عدیل ضمیر کو نقد انعام اور شیلڈ اور میڈل سے نوازا گیا اور اس ہونہار طالبعلم کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔تقریب کی باقاعدہ کاروائی کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت نظام الدین جبکہ نعت رسول مقبول ﷺحیدر علی نے پیش کی ۔ملی ترانہ زین اورزعیم منشاء نے پیش کیا ادارہ ہذا کی کارکردگی کو صدر گورنمنٹ مڈل سکول پونہ چودھری مطلوب حسین بزمی ،راجہ رائوف خان صدر گورنمنٹ مڈل سکول ڈھل بنڈالہ ،مہمان خصوصی حاجی محمد محمود خان ،نوجوان اوورسیز رہنما زاہد مسعود ،جونیئر معلم قمر حسین چودھری ،عدیل قربان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے ادارہ ہذا کے صدر معلم چودھری گلزار احمد اور دیگر تمام سٹاف کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کی اور مبارک باد پیش کی اور انہوں نے کہاکہ عدیل ضمیر کی کامیابی صدر معلم اور سٹاف کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے انشاء اللہ آئندہ بھی بہت سے سٹوڈنٹس ادارے کا نام روشن کرنے میں اہم کردار ادا کرینگے۔ گائیاں

تازہ ترین خبریں