07:30 am
 حسن ابراہیم نے ریفرنس دائر کر کے قانونی راستہ اختیا کیا ،سردار قبلائی

حسن ابراہیم نے ریفرنس دائر کر کے قانونی راستہ اختیا کیا ،سردار قبلائی

07:30 am

حسن ابراہیم نے ریفرنس دائر کر کے قانونی راستہ اختیا کیا ،سردار قبلائی راولاکوٹ ( نمائندہ خصوصی )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولاکوٹ کے ممبر سردار قبلائی خان ایڈووکیٹ نے ممبر اسمبلی سردار حسن ابراہیم خان کی طرف سے دائر کردہ ریفرنس پر حکومت آزادکشمیر کے وزراء کے بیان پر اپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان وزراء کا ماضی برادری ازم سے بھرپور ہے ۔انہوں نے کہا کہ چوہدری عزیز اینڈ کمپنی قانون سے نابلند ہے وہ خالصتاًقانونی معاملہ کو برادری ازم کا رنگ دے رہے ہیں ۔سردارقبلائی خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ اگر ان وزرا ء نے اسی طرح کا رویہ رکھا تو ان کا اپنے اپنے گھروں سے نکلنا مشکل ہو جائے گا اور انہیں زبان درازی مہنگی پڑے گی ۔ان کو بیان دینے سے قبل سو چنا چاہیے کہ وہ کس کے بارے میں کیا بیان دے رہے ہیں ۔سردار قبلائی خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ سردار حسن ابراہیم نے ریفرنس دائر کر کے قانونی راستہ اختیا کیا ہے جس کی کشمیر کے لوگ مکمل تائید و حمایت کرتے ہیں ۔ سردار قبلائی

تازہ ترین خبریں