07:30 am
آئی جی پولیس سردار کمال سے میری رقم واپس دلوائیں، شبیر حسین

آئی جی پولیس سردار کمال سے میری رقم واپس دلوائیں، شبیر حسین

07:30 am

آئی جی پولیس سردار کمال سے میری رقم واپس دلوائیں، شبیر حسین راولاکوٹ ( نمائندہ خصوصی )راولاکوٹ کے قریبی گائوں پاچھیوٹ (چیروٹی ) سے تعلق رکھنے والے شبیر حسین خان ولد محمد ہاشم خان نے کہا ہے کہ پاچھیوٹ چیروٹی سے تعلق رکھنے والے سردار کمال خان ولد عبدالحمید خان نے 5اکتوبر 2012کومجھ سے مبلغ چار لاکھ روپے لے کر الصبغہ نامی کمپنی میں لگوائے اور ہر ایک لاکھ کے ساتھ 8ہزار روپے منافع دینے کا معاہدہ کیا اور چار لاکھ روپے کے ساتھ ٹوٹل 32ہزار روپے منافع دینے کا معاہدہ ہوا جبکہ کسی بھی فراڈ کی صورت میں دگنا رقم اداکرنے کا معاہدہ ہوا، ان تمام معاہدوں کے میرے پاس ثبوت موجود ہیں ۔لیکن 2012سے اب تک نہ تو مجھے میرے پیسوں کا منافع ملا اور نہ جرمانہ ادا کیا جارہا ہے ، رقم طلب کر نے پر مختلف حیلے بہانے کیے جاتے ہیں اور مسلسل ٹال مٹول سے کام لیاجارہا ہے ۔چند بااثر شخصیات اس کی پشت پناہی کررہی ہیں ، انہو ں نے صدر آزادکشمیر ، وزیراعظم آزادکشمیر ، چیف سیکرٹری ، آئی جی اور دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان سے اپیل کی کہ ان کے پیسے مبلغ چار لاکھ روپے او ر ان کا منافع انہیں واپس دلوایاجائے ، پیسے کاروبار میں لگانے کے بعد میرا گزر بسر مشکل ہو گیا ہے ، متعلقہ ادارے اپنا کردار ادا کریں اور مجھے میرا پیسہ واپس دلوایاجائے ۔ شبیر حسین

تازہ ترین خبریں