07:30 am
  قدرتی راستوں کی بحالی کے لیے دستخطی مہم شروع کررہے ہیں،یاسر یونس

قدرتی راستوں کی بحالی کے لیے دستخطی مہم شروع کررہے ہیں،یاسر یونس

07:30 am

قدرتی راستوں کی بحالی کے لیے دستخطی مہم شروع کررہے ہیں،یاسر یونس جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن 24جون کو آزاد کشمیر جبکہ 14اگست کو گلگت بلتستان میں آغاز کریگی نعمانپورہ (نمائندہ اوصاف )جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن نے قدرتی راستوں کی بحالی کے لیے دستخطی مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا ،24جون کو آزاد کشمیر کے تمام میں جبکہ 14اگست سے گلگت بلتستان میں دستخطی مہم شروع کی جائے گی ، تمام ڈسٹرکٹ بارز میں اور شہروں ، تحصیلوں میں دستخطی مہم کے کیمپ لگائے جائیں گے ، ریاست جموں کشمیر کی تمام اکائیوں کے درمیان قدرتی راستوں کو بحال کیا جائے تمام مذاہب کے ماننے والوں کے مذہبی مقامات پر زائرین کو آنے جانے کی اجازت دی جائے ، کار گل لداخ روڈ ، شونٹر استور روڈ بذریعہ ٹنل وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے ، لاکھوں لوگ ستر سال سے تقسیم کا شکار ہو کر ایک دوسرے سے ملنے اور رابطے سے قاصر ہیں حالانکہ دنیا میں اتنی بڑی آبادی ایک ہی ریاست کے اندر تقسیم اور ملنے سے قاصر نہیں ہونی چاہیے جو کہ ریاست جموں کشمیر کے عوام کے لیے ایک ظلم عظیم ہے اور انسانی المیہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی کابینہ اور سینٹرل کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا ۔ اجلاس سے مرکزی صدر سردار یاسر یونس ، سنیئر نائب صدر فاران مشتاق ، سیکرٹری جنرل ظہیر میر ، چیف آرگنائزر آصف الیاس ، عنصر کاشر ، ارباز لیاقت ، کامریڈ نجیب ، سردار طلحہ ، ناصر لیاقت ، امان اللہ ، اجمل حمید ، کامران بیگ ، خورشید آکاش ، عادل مشتاق و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ مقررین نے کہا کہ ریاست جموں کشمیر کی وحدت اور قدرتی راستوں کی بحالی کے لیے مرحلہ وائز تحریک کا آغاز کر رہے ہیں ریاست کی تمام اکائیوں کی ریاستی و قوم پرست پارٹیوں کی قیادت کو تحریری طور پر بذریعہ خط تحریک کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے شرکت کی دعوت دی جائے گی ، اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ، عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اور یورپ اور برطانیہ کے پارلیمنٹ کے ممبران کو بھی خط لکھے جائیں گے آزاد کشمیر گلگت بلتستان اور سری نگر جموں اسمبلی کے سپیکر ز کو بھی اس انسانی المیہ کی نسبت کردار ادا کرنے کے لیے خط ارسال کیے جائیں گے ۔ یاسر یونس

تازہ ترین خبریں