07:31 am
 زبیر نقشبند ی نے علم کی شمع کو روشن  کئےرکھا ہے، سردار آصف

زبیر نقشبند ی نے علم کی شمع کو روشن کئےرکھا ہے، سردار آصف

07:31 am

زبیر نقشبند ی نے علم کی شمع کو روشن کئےرکھا ہے، سردار آصف جامعہ فیضان مصطفی کہوٹی سے 2طلباء نے حفظ قرآن کی تکمیل کرلی ہے نعمانپورہ (نمائندہ اوصاف )جامعہ فیضان مصطفی کہوٹی کا اعزاز ، ایلیمنٹری بورڈ کے تحت جماعت ہشتم میں 100فیصد نتیجہ ، 2طلباء نے حفظ قرآن مجید کی تکمیل بھی کر لی ، تکمیل حفظ و تقسیم انعامات کی تقریب جامعہ فیضان مصطفی کہوٹی میں منعقد کی گئی تقریب کی صدارت صدر جمعیت علمائے جموں و کشمیر مولانا زبیر احمد نقشبندی نے کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی ریٹائرڈ پرنسپل و ماہر تعلیم سردار آصف تھے ، تقریب سے مولانا ثاقب ،مولانا عبدالباسط خان ،مولانا زید ، جاوید احمد بٹ ، حافظ امجد ، و دیگر نے خطاب کیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماہر تعلیم و پرنسپل ریٹائرڈسردار آصف خان نے کہا کہ جامعہ فیضان مصطفی کہوٹی ضلع باغ کی عوام ے لیے انمول تحفہ ہے ، دینی اور دنیاوی تعلیم کیساتھ ساتھ بہترین تربیت کے بعد یہاں سے فارغ ہونے والے طلباء مختلف سکولوں ، کالجوں اور مختلف ہائے زندگی میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، مولانا زبیر نقشبندی کی دینی خدمات پر عوام انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ جامعہ فیضان مصطفی کہوٹی سے 2طلباء عبیر زاہداور مہران نے حفظ قرآن کی تکمیل کی ہے جو ان بچوں کے والدین کے لیے باعث فخر اور اساتذہ کے لیے باعث عزت ہے ، جامعہ فیضان مصطفی کہوٹی نے ایلیمنٹری بورڈ میں سو فیصد نتائج دیکر ثابت کیا ہے کہ یہاں پر دینی تعلیم کیساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے جو نہ صرف جنوبی باغ بلکہ پورے ضلع باغ کے لیے فخر کی بات ہے ، انہوں نے کہا کہ مولانا زبیر نقشبندی کی دینی خدمات کا ہر شخص معترف ہے انہوں نے علم کی شمع کو روشن رکھا ہے اور دین کی اشاعت کے لیے بھی دن رات محنت کر رہے ہیں ، انہوں نے حفظ قرآن کی تکمیل اور سوفیصد نتائج پر مولانا زبیر احمد نقشبندی اور انکے جملہ سٹاف کو مبارکباد دی ۔ سردار آصف

تازہ ترین خبریں