07:31 am
 اظہار رائے  کے بے لگام ذرائع کنٹرول کرنے ہوں گے،مفتی زبیر

اظہار رائے کے بے لگام ذرائع کنٹرول کرنے ہوں گے،مفتی زبیر

07:31 am

اظہار رائے کے بے لگام ذرائع کنٹرول کرنے ہوں گے،مفتی زبیر چڑا لہ(نمائندہ اوصا ف ) معروف مذہبی سکالر و جامعہ صفی کراچی کے نائب مہتمم مفتی محمد زبیر نے کہا ہے کہ آزا دی اظہار رائے ضروری مگر بے لگام ذرائع کنٹرول کرنے ہوں گے ۔ ترقی یافتہ ممالک نے ذرائع ابلاغ کے لیے ضابطہ اخلاق بنا رکھے ہیں ہمارے ہاں ہر چیز منفی رحجان پیدا کرنے میں لگی ہوئی ہے ۔ آزا دکشمیر میں یکجہتی اور اتفاق و اتحاد کی فضاء دیکھ کر دلی خوشی ہوئی ۔ یہاں کے تعلیمی ادارے پاکستان بھر کے اداروں سے بہتر تعلیمی و اخلاقی اقدار پیدا کرنے میں لگے ہوئے ہیں ۔ گلشن بنوری چڑالہ، اقرا ء کالج اور دیگر ادارے قومی سرمایہ ہیں مثالی کارکردگی پر ان اداروں کے سربراہان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ قرآن فہمی دور ِ حاضر کا تقاضا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چڑا لہ میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا ۔ ان کامزید کہنا تھا کہ قرآن کریم کے سارے حقوق پورے کرنا مسلمان پر فرض اور نجات کا واحد ذریعہ ہے ۔معلومات کے ذرائع لغویات کے منبع بن چکے ہیں ہمیں ملکر اس اس طوفان کے آگے بند با ندھنا ہو گا ۔ انہوں نے مولانا ذہین عباسی، اختیار عباسی، اظہر ہاشمی ، مولانا محمد علی عباسی ، فیضان عباسی سمیت تمام منتظمین کو مبارکباد پیش کی ۔ مفتی زبیر

تازہ ترین خبریں