07:31 am
 مودی کے جعلی اعلانات پر کشمیر ی بکنے والے نہیں،رفیق رحمانی

مودی کے جعلی اعلانات پر کشمیر ی بکنے والے نہیں،رفیق رحمانی

07:31 am

مودی کے جعلی اعلانات پر کشمیر ی بکنے والے نہیں،رفیق رحمانی قوم میں گمراہی پیدا کرنے کی کوشش ہر دورمیں ناکام ہو گی،صدر بار ایسوسی ایشن میرپور(نامہ نگار) مسلح افواج پاکستان نے ملک سے کرپشن کے خاتمہ دہشت گردی کی گرم لہر کو گرم خون سے سرد کر دیکھایا۔پاکستان ایک ایٹمی قوت کا مالک ملک ہے۔دنیا کی بہترین فوج پاک فوج ہے بھارت کا غرور گزشتہ دنو ں پوری دنیا نے دیکھا۔ ان خیالات کااظہار صدر بار ایسوسی ایشن حاجی رفیق رحمانی نے تاجروں کے وفد ے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ آج بھی کشمیری دوٹوک الفاظ میں دشمن کی بندوق کے سامنے سینہ سپر ہیں۔مقبوضہ کشمیر جاری مظالم اور مودی کی جانب سے جعلی اعلانات پر کشمیر ی بکنے والے نہیں۔ دہلی میں بیٹھی سرکار شاہد یہ بھول چکی کے برصغیر کے مسلمان آج بھی دو قومی نظریہ کے امین ہیں۔قوم میں گمراہی پیدا کرنے کی کوشش ہر دورمیں ناکام ہو گی مسلح افواج پاکستان میں اسلام کے جانباز ہیں۔جو قران پاک کی روشنی میں حق کی راہ پر چلنے کو ترجیح دیتے ہیں۔شہادت کا جذبہ مومن کی تمنا ہو اکرتی ہے۔ رفیق رحمانی

تازہ ترین خبریں