07:31 am
 پاک فوج  بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گی،مسعود ممتاز

پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گی،مسعود ممتاز

07:31 am

پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گی،مسعود ممتاز مودی سرکار الیکشن جیتنے کے لیے خطے کا امن تباہ نہ کرے،مرکزی رہنما ن لیگ مظفرآباد(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق ممبر اسمبلی مسعود ممتازراٹھور نے کہا ہے کہ بھارت نے اگر پاکستان پر جارحیت مسلط کرنے کی مذموم کوشش کی تو پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہو کر ایسا بھرپور جواب دے گی کہ وہ بھارت کی آنے والی نسلیں مدتوں یاد رکھیں گی،ہماری بہادر مسلح افواج ہر قسم کی بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں ،افواج پاکستان کا شمار دنیا کی صف اول افواج میں ہوتا ہے اور ہماری افواج نے ہمیشہ جرات اور بہادری کی تاریخیں رقم کی ہوئی ہیں،مودی سرکار الیکشن جیتنے کے لیے خطے کا امن تباہ نہ کرے بلکہ زمینی حقائق کو تسلیم کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کا حق آزادی دے جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا اس وقت تک خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسعود ممتاز راٹھور نے کہا کہ وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کنٹرول لائن کے دورے کرکے کنٹرول لائن کے عوام کی حالت اپنی آنکھوں سے دیکھ چکے ہیں،وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کنٹرول لائن پر بنکرز کی تعمیر ،متاثرین کو معاوضہ جات کی فراہمی اور دیگر مسائل پر اعلان کیے گئے پیکج پر جلد از جلد عمل درآمد کروائیں تاکہ بھارتی فائرنگ سے متاثرہ کنٹرول لائن کے متاثرین کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے،انہوں نے کہا کہ عالمی دنیا مسئلہ کشمیر پر اپنا دوہرا معیار ترک کرکے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے بدترین مظالم کا نوٹس لے کر مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔ مسعود ممتاز

تازہ ترین خبریں