07:31 am
مودی  انتخابات کےرنگ میں خون کی ہولی کھیل رہاہے، بلقیس صابر

مودی انتخابات کےرنگ میں خون کی ہولی کھیل رہاہے، بلقیس صابر

07:31 am

مودی انتخابات کےرنگ میں خون کی ہولی کھیل رہاہے، بلقیس صابر لیگی حکومت ریاست کی تعمیر و ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کررہے ہیں،بیان میرپور(بیورورپورٹ) مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن محترمہ بلقیس صابر راجہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ کو گڈ گورننس کے تحت جو کردارجاری رکھا ہےاور تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے کردار ادا کیا اس پر تارکین وطن اور ن لیگ کی قیادت کے مشکور ہیں۔آج پوری دنیا میں بسنے والے کشمیری مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے اپنے اپنے پلیٹ فارم سے جاندار کردار جاری رکھے ہوئے ہیں۔مقبوضہ کشمیرمیں انسانیت سوز مظالم سے عالمی میڈیا بھی باخبر ہے مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھاونی میں تبدیل کر کے کشمیر ی مسلمانوں کو نسل کشی کی جارہی ہے۔جواتین کے ساتھ نارواسلوک کر کے بیلٹ گن سے نابینہ کیا جارہا ہے اقوام عالم سمیت او آئی سی،انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی مظالم پر تشویش کا اظہار کررہی ہیں۔محترمہ بلقیس صابر راجہ نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم انتخابات کے رنگ میں خون کی ہولی کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پاکستان کے قیام سے لے کر آج 2019 میں بھی کشمیری قائداعظم محمد علی جناح کے قول کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کی تکمیل کے لیے جانیں قربان کررہے ہیں۔بلقیس صابر راجہ نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر ریاست جموں و کشمیر کی تعمیر و ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں مسلم لیگ ن خواتین ونگ بھرپور کردار جاری رکھے ہوئے ہیں۔تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔ بلقیس صابر

تازہ ترین خبریں