07:31 am
نعمانپورہ ، گرلز  سکول پندی میں سٹاف کی کمی کے باعث طالبات کا مستقبل تاریک  ہونے لگا

نعمانپورہ ، گرلز سکول پندی میں سٹاف کی کمی کے باعث طالبات کا مستقبل تاریک ہونے لگا

07:31 am

اپنی مدد آپ کے تحت تنخواہیں دے کر سکول کا نظام چلایا ،اب ہر ماہ ہزاروں روپے دینے سےعوام عاجز آ چکی ہے محکمہ تعلیم اور حکومتی ذمہ داران کو مسائل سے آ گاہ کیا ، افسران بالا نے سٹاف پورا نہ کیا تو احتجاج کرینگے،عوامی حلقے نعمانپورہ (نمائندہ اوصاف ) گورنمنٹ گرلز مڈل سکول پندی تباہی کے دہانے پر ، سٹاف نہ ہونے کے باعث طالبات کا مستقبل تاریک ہونے لگا ، عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت جیبوں سے تنخواہیں دے کر سکول کا نظام چلانا شروع کر رکھا ہے مگر اب عوام بھی سرکاری سکول میں تنخواہوں کی مد میں ہر ماہ ہزاروں روپے دینے سے عاجز آ چکے ہیں ، 2015میں مڈل ہونے والے گرلز سکول پندی کو 5سال گزرنے کے باوجود سٹاف نہ ملنا حکومتی نا اہلی اور عدم دلچسپی کا باعث ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سماجی رہنما عبدالوحید خان نے عوام علاقہ پندی کے معززین کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ گرلز سکول پندی میں سٹاف نہ ہونے کے بارے میں متعدد مرتبہ محکمہ تعلیم کے حکام اور حکومتی ذمہ داران کو آگاہ کیا مگر کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی جو اس بات کی غمازی ہے کہ نہ تو محکمہ تعلیم کے ذمہ داران اور نہ ہی حکومتی اہلکاران کسی کام میں سنجیدہ ہیں ، عوام اپنی جیبوں سے کب تک پیسے دے کر سرکاری سکولوں کا نظام چلائے گی سب سے بڑے محکمہ تعلیم میں سٹاف کی کمی اور بچوں کے مستقبل کیساتھ کھلواڑ کو اب برداشت نہیں کریں گے ، پندی کی عوام نے الیکشن میں ایک کلو میٹر سڑک کا بھی مطالبہ کیا جو یہاں کی عوام کے لیے اشد ضروری ہے مگر اس پر بھی کوئی عملدرآمد نہیں ہو سکا ، انہوں نے حکومت آزاد کشمیر اور محکمہ تعلیم کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ پندی گرلز مڈل سکول میں سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے بصورت دیگر عوام سخت احتجاج پر مجبور ہونگے ۔ سکول پندی

تازہ ترین خبریں