07:31 am
کوٹلی میں ترقیاتی کاموں کی رفتار تسلی بخش ہے،ناصر کمال

کوٹلی میں ترقیاتی کاموں کی رفتار تسلی بخش ہے،ناصر کمال

07:31 am

کوٹلی میں ترقیاتی کاموں کی رفتار تسلی بخش ہے،ناصر کمال فاروق حیدر نےاپنی بساط سےبڑھ کرترقیاتی کاموں پرخصوصی توجہ دی ہے کوٹلی (وقا ئع نگار ) اپوزیشن کے پاس کوئی ایشو نہیں ،نواز شریف ، شہباز شریف اور فاروق حیدر کی کارکردگی تسلی بخش،13 ویں آئینی ترمیم اور ختم نبوت بل پاس کرنا بڑے کارنامے ہیں ۔ کوٹلی میں بائی پاس روڈ ، ریہاں پُل،اور اندروں شہر ترقیاتی کاموں کے لئے وافر فنڈز کی فراہمی کا کریڈٹ بھی راجہ فاروق حیدر کی حکومت کو جاتا ہے ۔ واٹر یوز چارجز میں اضافہ بھی فاروق حیدر اور وزیر برقیات کی قابل ستائش کاوش ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن حلقہ ایک کوٹلی کے صدر ناصر کمال یوسف ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت نے سیاسی مخالفین کو جو مار دی ہے اب وہ کسی کو منہ دکھانے کے لائق نہیں ہیں ۔ آزاد کشمیر بھر میں بلا تخصیص کاموں سے دوسری جماعتوں کے لوگ بھی اب ن لیگ کا رخ کرنے پر مجبور ہیں ۔اللہ کی ذات نے بڑے بڑے ہماری حکومت کے ہاتھوں کروانے تھے ۔ کوٹلی میں بھی ترقیاتی کاموں کی رفتار تسلی بخش ہے ۔ کوٹلی بائی پاس روڈ ، ریہاں پُل اور کوٹلی شہر میں ترقیاتی کاموں کے جال سے بھی سیاسی مخالفین پریشان ہیں ۔ ناصر کمال یوسف نے کہا کہ ماضی کی تمام حکومتوں نے فنڈ کی کمی کا رونا رویا لیکن فاروق حیدر نے ایک اچھے لیڈر کی طرح مکمل شفافیت سے فنڈز کی فراہمی کو بروقت یقینی بناتے ہوئے تمام پروجیکٹس کو جاری رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ۔ حلقہ ایک میں اپنی بساط سے بڑھ کر ترقیاتی کاموں پر خصوصی توجہ ہے ۔ انشاء اللہ حلقہ کے تمام مسائل کو مرحلہ وار حل کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر کی صورت میں اچھا لیڈر ملا ہے جن کی قیادت میں تیرہویں آئینی ترمیم اور ختم نبوت بل پاس کرنے جیسے بڑے کارناموں کے ساتھ ساتھ واٹر یوزر چارجز میں اضافہ بھی تاریخ کا حصہ ہے ۔ ناصر کمال

تازہ ترین خبریں