07:31 am
کارکنان حسن ابراہیم کیساتھ کھڑے ہیں، افتخارایوب

کارکنان حسن ابراہیم کیساتھ کھڑے ہیں، افتخارایوب

07:31 am

کارکنان حسن ابراہیم کیساتھ کھڑے ہیں، افتخارایوب وزراء ایسےریمارکس سے گریز کریں جس سےانکی ذہنیت کی عکاسی ہوتی ہو ہجیرہ(نمائندہ اوصاف) آزاد کشمیر کے وزراء کو ریفرنس کے حوالے سے ایسی گفتگو سے اورریمارکس سے گریز کرنا چاہیے جس سے ان کے مخصوص ذہنیت کی عکاسی ہوتی ہو، حکومتی وزراء کسی مخصوص طبقے کے وزیرنہیں بلکہ پوری ریاست کے وزیرہیں،جنھیں ابھی تک یہ معلوم نہیں کہ ان کو ریاست کے عوام نے ریاست کی نمائندگی دی ہے نہ کہ کسی مخصوص طبقے کی نمائندگی دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں افتخارایوب ایڈووکیٹ ،سردارامین ایڈووکیٹ ، سردارصغیرایڈووکیٹ ،سرداررئیس ایڈووکیٹ ، چوہدری ظہور، چوہدری خلیل ،راجہ فیصل قیوم ودیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں کیا، مذکورہ رہنماوں نے کہا کہ حسن ابراہیم نے ریاست کی آئینی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے ریفرنس دائر کیا ہے جو درست ہے اوراس کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے، انھوں نے کہا کہ غازی ملت ریاست جموں و کشمیر کے بانی صدرتھے،ان کے پوتے نے اس ریاست کو بچانے کے لیے اصولی موقف لیا ہے ،آزاد کشمیر کی سیاست کی ابتداء حسن ابراہیم کے جد امجد کے گھرسے ہوئی ہے، وہ اس ریفرنس سے پوری طرح آگاہ ہیں جو انھوں نے دائرکیا ہے، ریاست اورآئین بنانے والوں کو یہ وزراء مت بتائیں کہ آئین کیا ہوتا ہے ، انھوں نے کہا کہ کارکنان جموں و کشمیرپیپلز پارٹی سردار حسن ابراہیم کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں، افتخارایوب

تازہ ترین خبریں