07:32 am
پی ٹی آئی حکومت کشمیریوں کامقدمہ لڑ رہی ہے،حنیف اعوان

پی ٹی آئی حکومت کشمیریوں کامقدمہ لڑ رہی ہے،حنیف اعوان

07:32 am

پی ٹی آئی حکومت کشمیریوں کامقدمہ لڑ رہی ہے،حنیف اعوان بھارت پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دینے کےبجائے زمینی حقائق تسلیم کرے مظفرآباد(سٹی رپورٹر)تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما و سابق وزیر حکومت محمد حنیف اعوان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں پوری دنیا میں بھرپور انداز میں کشمیری عوام کا مقدمہ لڑ رہی ہے،حکومت کی کاوشوں سے مسئلہ کشمیر پوری دنیا میں اجاگر ہو چکا ہے اور بھارتی فوج کے مقبوضہ کشمیر میں مظالم بے نقاب ہورہے ہیں ،وزیراعظم عمران خان کے ایجنڈے میں مسئلہ کشمیر سر فہرست ہے،وزیراعظم عمران خان ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت پوری حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عالمی فورموں پر کوشاں ہے،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حنیف اعوان نے کہا کہ بھارت پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دینے کی بجائے زمینی حقائق تسلیم کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر پر دی جانے والی پاکستان کی تجاویز پر عمل کرکے خطے میں امن قائم کرنے کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کا حق آزادی دے،انہوں نے کہا کہ مسلح افواج پاکستان اس سے قبل بھی بھارت کو منہ توڑ جواب دے چکی ہیں اور آئندہ بھی بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں ۔مسلح افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اگر بھارت نے کوئی مذموم جسارت کرنے کی غلطی کی تو اسے خمیازہ بھگتنا ہوگا ،انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے اعلانات کے ذریعے عوام کو بے وقوف بنانے میں مصروف ہے ،خطے میں تعمیر و ترقی کا نام نشان نہیں عوام کا بری طرح استحصال کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں بھی تبدیلی کی ہوا ئیں تیزی سے چلنا شروع ہو گئی ہیں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی شخصیات تحریک انصاف میں شامل ہوں گی۔ حنیف اعوان

تازہ ترین خبریں