07:32 am
 قومی دولت جنگلات کو کسی صورت تباہ نہیں ہو نےدینگے،میراکبرخان

قومی دولت جنگلات کو کسی صورت تباہ نہیں ہو نےدینگے،میراکبرخان

07:32 am

قومی دولت جنگلات کو کسی صورت تباہ نہیں ہو نےدینگے،میراکبرخان حکومت محکمہ جنگلات کومستحکم ادارہ بنانےکیلئے تمام وسائل بروکار لائے،خطاب مظفر آباد(نمائندہ خصوصی) وزیر جنگلات سردار میراکبرخان کی زیر صدارت لکڑی نکاسی کے حوالےسے اعلیٰ سطی اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں سیکرٹری جنگلات ڈاکٹر شہلاوقار ناظم اعلیٰ جنگلات ترقیاب ڈاکٹراورنگزیب خان سردار عارف خواجہ سجاد ناظم جنگلات غلام مجتبیٰ مغل فروز اعوان مہتمم جنگلات میرنصیرارتضی قریشی سید عصمت شاہ ارشدخان نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام رواں سال لکٹری نکاسی کے حوالے تمام ڈویژن کی کارکردگی پر افسران نے بریفنگ دی اس موقع پروزیر جنگلات سردارمیراکبرخان نے جائزہ اجلاس میں افسران سے گفتگوکے دوران ان کا کہنا تھا کہ محکمہ جنگلات کو فحال اورمستحکم ادارہ بنانے کے لئے حکومت اپنے تمام وسائل بروکار لا رہی ہے جنگلات قومی دولت ہے اس کو کسی صورت تباہ نہیں ہو نے دیں گئے ۔جنگلات کے اندر پڑی لکڑی کی نکاسی کے حوالے سے محکمہ کے افسران اور ٹھکیداروں کی کو تاہی کسی صورت قابل قبول نہیں ہے ۔مقررہ احداف کو وقت کے اندر مکمل کیا جائے ۔جنگلوں میں جو لکڑی خشک پڑی ضائع ہو رہی ہے اسکو عوام کی سہولت کے لئے ڈپو میں لانا ہماری ذمہ داری ہے۔ اس فرائض کو احسن طریقے سے سرانجام دینا تمام اہلکاران کی ذمہ داری ہے۔ ڈپو میں لکڑی پر عام عوام کا حق ہے کسی بااثرشخص کو لکڑی نہ دی جائے لکڑی کےٹھیکداروں کو رقم کی ادائیگی کا کو ئی مسلہ نہیں ہے۔ عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے فلاحی کام کیا جائیں جس سے عوام کی مشکلات میں کمی آسکے ۔انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں شجرکاری کی شدید ضرورت ہے وہاں ہر حال میں شجرکاری کو یقینی بنا ئیں محکمہ کی نرسیریوں کو سرکاری زمینوں میں شفٹ کریں تاکہ محکمہ کے اخراجات کم سے کم ہوں وزیر جنگلات نے کہا کہ محکمہ جنگلات آزادکشمیر کا بڑا محکمہ ہے اس محکمہ کے ملازمین کو محنت اور لگن کے ساتھ کام کرنا ہو گا ۔ میراکبرخان

تازہ ترین خبریں