07:32 am
شاریاں ،سلنڈر حادثہ میں جاں بحق ہونیوالی راجہ یاسر کی اہلیہ کو سپردخاک کردیاگیا

شاریاں ،سلنڈر حادثہ میں جاں بحق ہونیوالی راجہ یاسر کی اہلیہ کو سپردخاک کردیاگیا

07:32 am

شاریاں ،سلنڈر حادثہ میں جاں بحق ہونیوالی راجہ یاسر کی اہلیہ کو سپردخاک کردیاگیا ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ) گزشتہ روز شاریاں میں سلنڈر حادثہ میں زخمی سیاسی سماجی شخصیت راجہ ساجد خان کی صاحبزادی اور صدر انجمن تاجران شاریاں  راجہ یاسر کی اہلیہ نجی ہسپتال میں دم توڑ گئی، جن کی نمازجنازہ ان کے آبائی گاوں مکنیٹ میں ادا کی گئی جس میں وزیرحکومت ڈاکٹرمصطفی بشیرعباسی,سابق وزراء چوہدری محمدرشید,دیوان علی خان چغتائی,سابق ممبرکشمیرکونسل انجینئررفاقت اعوان مسلم لیگ ن کے رہنما مرزا آصف علی خان ,ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل فریدخان,ایڈمنسٹریٹربلدیہ قاضی شمیم اعوان,ٹھیکیدار ارشد خان چغتائی۔ٹھیکدار آزاد خان ۔محمد تاج چک ۔ڈاکٹر نذیر چک سردار سعیدظفرعباسی,ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملک الطاف حسین,صدرپریس کلب محمد  اسلم مرزا,سیدعدنان فاطمی,ڈاکٹرخرم مشتاق,سردارشاہدحمیدعباسی,راجہ مشتاق خان سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔کسی بھی مضافاتی اور دیہی علاقہ کا یہ سب سے بڑا جنازہ تھا جہاں ہزاروں افراد نےشرکت کی مرحومہ کی بیٹی پہلے ہی دم توڑ گئی جبکہ مرحومہ کے شوہر اور نومولود بیٹا جو متوفیہ کے پیٹ میں تھا ۔ڈاکٹرز نے کامیاب آپریشن کر کے زندہ بچا لیا ابھی بھی  زیرعلاج ہیں مرحومہ ڈویژنل ڈائریکٹر کالجز پروفیسر قاضی ابراہیم چشتی,ڈی ای او مردانہ قاضی جلیل جلالی کی بھانجی اور راجہ عبدالمنان خان کی بہن تھی۔ سپردخاک

تازہ ترین خبریں