07:32 am
والدین بچوں کو  سرکاری سکولوں میں داخل کروائیں، منصف داد

والدین بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کروائیں، منصف داد

07:32 am

والدین بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کروائیں، منصف داد تعلیمی اداروں کے پاس اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ موجود ہیں،ڈی ای او کھوئی رٹہ (تحصیل رپورٹر) تحصیل بھر کے اساتذہ کا نئے تعلیمی سال کے آغاز کے سلسلہ میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کھوئی رٹہ میں اجلاس منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راجہ منصف داد خان تھے موصوف اعلیٰ اخلاق کے مالک ہیں تعلیمی میدان میں ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں گورنمنٹ ادارہ جات کو بہتر بنانے کے لیے انہوں نے انتھک کوششیں کی ہائی سکول بنڈلی ان کی تعلیمی ترقی کا منہ بولتا ثبوت ہے ڈی ای او کوٹلی نے نئے تعلیمی سال کے آغاز اور داخلہ مہم کے حوالہ سے اساتذہ کو تربیت دی اور زیادہ سے زیادہ طلباء کے داخلے کو یقینی بنانے پر زور دیا، گورنمنٹ اداروں کے پاس اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ موجود ہیں عوام علاقہ گورنمنٹ اداروں پر بھروسہ کریں اور اپنے بچوں کو گورنمنٹ اداروں میں داخل کروائیں بہترین تعلیم مہیا کی جائے گی اچھی پراگس رپورٹ ملے گی گورنمنٹ اداروں سے ہی پڑھ کر آج کوئی ڈاکٹر ہے تو کوئی انجینئر اساتذہ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کوئی سیاسی مداخلت نہیں چلنے دیں گے جو ٹیچر اپنا کام /تفویض کردہ ورک صحیح طریقہ کار سے انجام دے گا اس کو کوئی تنگ نہیں کر سکتا اور جو اپنا کام ٹھیک طریقہ سے نہیں کرے گا اس کی جواب طلبی کرتے ہوئے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی تمام اساتذہ اپنی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے انجام دیں اور اس ملک و قوم کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ڈی ای او کے خطاب کے بعد تحصیل بھر کے اساتذہ ڈی ای او کوٹلی ، ٹیچر یونین تحصیل صدر راجہ رفیق خان اور پرنسپل بوائز ہائی سکول کھوئی رٹہ کی قیادت میں کھوئی رٹہ بازار داخلہ مہم کے حوالہ سے ریلی کی شکل میں واک کی گئی بوائز ہائی سکول کھوئی رٹہ کے سینئر ترین اساتذہ محمد اعظم مرزا ، مقبول راجہ ، سینئر سائنس مدرس صفدر اقبال صفدر ، مظہر اقبال مظہر ، توصیف قمر ،چوہدری رشید احمد ، سکندر جمیل کھوکھر ، جواد عزیز علائی ،عماد عزیز علائی، ساجد ملک و دیگر تحصیل بھر کے اساتذہ نے اساتذہ داخلہ مہم ریلی میں بھرپور شرکت کی اور داخلہ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور داخلہ مہم واک کوکامیاب بنایا۔ منصف داد

تازہ ترین خبریں