10:37 am
تنظیم معذور افراد کا ایک ہنگامی اجلاس راولاکوٹ میں منعقد ہوا

تنظیم معذور افراد کا ایک ہنگامی اجلاس راولاکوٹ میں منعقد ہوا

10:37 am

راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی)تنظیم معذور افراد کا ایک ہنگامی اجلاس راولاکوٹ میں منعقد ہوا ۔ا جلاس سے خطاب کرتے ہوئے معذور افراد نے ارباب اختیار ، حکمرانوں اور بیورو کریسی سے مطالبہ کیا آزادکشمیر میں معذوروں کے کوٹے کے مطابق ملازمتوں میں ان کا حق دیاجائے ، معذورو ں کے کوٹے پر دوسرے لوگو ںکو لگانا معذوروں کے ساتھ زیادتی ہے ۔حکمران اور بیورو کریسی بتائے کہ معذور لوگ کدھر جائیں ، مقررین نے کہا کہ ہم معذور نہ تو کوئی
کاروبار کر سکتے ہیں اور نہ ہمیں سرکاری ملازمت دی جاتی ہے تو آخر ہم لوگ کس کے پاس جائیں ۔کوئی بھی ادارہ معذور افراد کے انٹرویو کا اشتہار دیتا ہے تو ٹیسٹ انٹرویو دینے والے معذور افراد کے بجائے بغیر ٹیسٹ انٹرویو کے لوگوں کو لگا دیاجاتا ہے جو کہ معذور نہیں ہوتے جس کے ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں ۔معذوروں کے کوٹے پر میرٹ کے مطابق تعیناتیاں نہیں کی جارہی ، معذور افراد انتہائی کسمپرسی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں ۔ اجلاس سے محمد یاسر صادق کیانی ، گلزار حمید بھٹی ، اور دیگر نے کیا ۔ معذور افراد نے حکومت اور بیورو کریسی سے مطالبہ کیا کہ وہ معذور افراد کے کوٹے پر عمل در آمد کروائیں اور معذوروں کو کوٹے کے مطابق نوکریاں دلوائی جائیں ور نہ معذور افراد کسی بھی شدید احتجاج سے گریز نہیں کریں گے ۔

تازہ ترین خبریں