12:03 pm
وزیر تعلیم سحرش سلطان کی تحقیقاتی رپورٹ افشاں کئے بغیر  روانہ ہو گئے

وزیر تعلیم سحرش سلطان کی تحقیقاتی رپورٹ افشاں کئے بغیر روانہ ہو گئے

12:03 pm

وزیر تعلیم سحرش سلطان کی تحقیقاتی رپورٹ افشاں کئے بغیر روانہ ہو گئے اس سے قبل ڈویثرنل ڈائر ایکٹر پونچھ کی انکوائری رپورٹ بھی غائب کر دی گئی تھی بلوچ(نمائندہ خصوصی)سیکر ٹری تعلیم نے سحرش سلطان کی تحقیقاتی رپورٹ وزیر تعلیم کو پیش کر دی گئی ،وزیر تعلیم رپورٹ افشاں کئے بغیر مظفر آباد سے روانہ ہو گئے ،اس سے قبل ڈویثرنل ڈائر ایکٹر پونچھ کی انکوائری رپورٹ بھی غائب کر دی گئی تھی ،ایک ہفتہ میں رپورٹ کی اشاعت نہ کی گئی تو محب احمد شیراز کی سابقہ رپورٹ شائع کر دیں گے ، جس میں انٹر ویو کمیٹی کے خلاف کارروائی کی سفارش کر رکھی ہے۔سحرش سلطان نے میرٹ کی خلاف ورزی کی جد وجہد کے سلسلہ مسلسل حکومت کے عدم تحفظ کے مظفر آباد دھرنا کا فیصلہ کیا تھا ، جس پر وزیر تعلیم نے سابق انکوائری کمیٹی تبدیل کر کے نئی کمیٹی بنا کر ایک ہفتہ میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا ، جبکہ ڈویثرنل ڈائر ایکٹر پونچھ محب احمد شیراز ، اور ایک سیکشن آفیسر معطل کر دیے تھے ، جو دو گھنٹے بعد ہی بحال کر دیے تھے ،نئی انکوائری کمیٹی سردار شکور صدیقی کی سر براہی میں بنائی گئی جس نے ایک ہفتہ میں رپورٹ پیش کرنا تھیں ،سیکریٹری تعلیم کو یہ رپورٹ پیش کر دی گئی جس میں سابقہ رپورٹ کی سفارشات کو ہی آگے بڑھاتے ہوے انٹرویوکمیٹی کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے لیکن یہ رپورٹ شائع نہ کی گئی ، سحرش سلطان میرٹ جدو جہد طویل جنگ میں نہتی لڑکی نے کئی مقامات پر حکومتی چہرے سے پردہ اُٹھایا اور حکومت مسلسل تاخیری حربوں میں کامیاب رہی۔ سحرش سلطان

تازہ ترین خبریں