12:07 pm
ایل ایچ وی کےغلط انجکشن سے بیوی کی صحت خراب ہو گئی،منیر حسین

ایل ایچ وی کےغلط انجکشن سے بیوی کی صحت خراب ہو گئی،منیر حسین

12:07 pm

ایل ایچ وی کےغلط انجکشن سے بیوی کی صحت خراب ہو گئی،منیر حسین حویلی کہوٹہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایل ایچ وی کے غلط انجکشن کیوجہ سے غریب آدمی لاکھوں سے گزر گیا ۔ڈی ایچ او حویلی کو کارروائی کے لیے درخواست دی ۔دو ماہ سے معاملے کو ٹالا جا رہا ہے ۔ملازمہ کی غفلت و لاپرواہی سے میری بیوہ معذور ہو چکی ہے ۔ حویلی کے گائوں ہالن شمالی کے رقبہ سوکے ریں سے تعلق رکھنے والے رہائشی چوہدری منیر حسین ولد نور حسین قومی شناختی کارڈ نمبر 82103-4923713-2نے بیان حلفی دیتے ہوئے کہا کہ میں مزدور شخص ہوں ۔اور گھر سے دور تھا گزشتہ ماہ میری حاملہ بیوہ چیک اپ کے لیے ابتدائی طبی مرکز ہالن شمالی گئی تو وہ تعینات مسماۃ تنویر فاطمہ ایل ایچ وی نے غلط انجکشن لگایا جس سے میری بیوی کی ٹانگ خراب ہو گئی ہے اور زخم بڑھ گیا ہے دو ماہ کے اندر ڈیڑھ لاکھ روپے خرچ کر چکا ہوں ۔ متعلقہ ڈسپنسری میں میری بیوی کی مرہم پٹی تک نہیں کی گئی اس صورتحال کی انکوائری کے لیے ڈی ایچ او حویلی کو درخواست دی لیکن دو ماہ سے متعلقہ ڈی ایچ او ٹال مٹول کر کے معاملے کو دبانے کے درپے ہے ۔میں وزیراعظم آزاد کشمیر،وزیر صحت ،وزیرتعمیرات عامہ ،سیکرٹری صحت سے معاملے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہوں کہ مجھے انصاف دلایا جائے ۔اور گھروں کا سامان فروخت کر کے علاج کروا رہا ہوں ۔غریب کے ساتھ اس ظلم کا حساب نہ لیا گیا توڈی سی حویلی کے دفتر کے سامنے خود سوزی کروں گا۔ منیر حسین

تازہ ترین خبریں