12:19 pm
سہنسہ ،انتظامیہ کی کارروائی،ناجائز منافع خوروں کو  جرمانے

سہنسہ ،انتظامیہ کی کارروائی،ناجائز منافع خوروں کو جرمانے

12:19 pm

سہنسہ ،انتظامیہ کی کارروائی،ناجائز منافع خوروں کو جرمانے کسی کوغیر معیاری اشیاء فروخت کر نے کی اجازت نہیں دیںگے، اسسٹنٹ کمشنر سہنسہ ( نمائندہ خصوصی) اسسٹنٹ کمشنر سہنسہ سردار عمر فاروق ، تحصیلدار سہنسہ سرفراز شاد نے پوٹھہ بازا ر میں ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کر نے ، ناجائز منافع خوری ، حفظان صحت کے اصولوں کے منافی اور زائدالمیاد اشیا رکھنے والوں کو ہزاروں روپے جرمانہ کر دیا ۔ خود ساختہ مہنگائی نہیں کر نے دیں گے اور نہ غیر معیاری اشیاء فروخت کر نے کی اجازت دیں گے سہنسہ میں شکایات سیل قائم کر نے اور سستا بازار لگانے کا مقصدہے کہ عوام کو بازار سے سستی معیاری اور صحت بخش اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنا نا ہے ۔ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں ناجائز منافع خوری کر نے ، گلی سڑی غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء فروخت کر نے والے کان کھول کر سن لیں کہ ان کو کوئی رعایت نہیں ملے گی ۔ جرمانہ بھی ہوگا اور بڑے گھر بھی جانا ہوگا ۔ ریٹ لسٹیں نمایاں جگہوں پر آویزاں نہ کر نے پرائس کنٹرول ایکٹ کی پاسداری نہ کر نے اور رمضان المبارک کا احترام نہ کر نے والوں کو جیل بھیجنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ۔ا نھوں نے کہا کہ رمضان المبارک رحمتوں برکتوں ، فضیلتوں اور بخشش و نجات کا مہینہ ہے ۔ جس میں نیکیاں کمانے کی ضرورت ہے ۔ دکاندار گاہکوں کے ساتھ اچھا سلوک رکھیں صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں ۔ کسی بھی شخص کے ساتھ زیادتی ناانصافی نہ کریں کسی بھی دکاندارکے خلاف شکایت ملتے ہی فوری تادیبی کارروائی عمل میںلائی جائے گی ۔ انھوں نے کہا کہ تاجر پرائس کنٹرول ایکٹ کا احترام کر تے ہوئے انتظامیہ کی طرف سے مہیا کر دہ ریٹ لسٹوں کے مطابق اشیائے خورد و نوش فروخت کریں ۔ پکوڑے سموسے اور جلیبیاں بنانے والے تین بجے کے بعد دکانیں کھولیں ۔ قصابوں نے اگر معیاری گوشت عوام کو فراہم نہ کیا تو پھر ان کی دکانیں سیل کر دی جائیں گی۔ انھوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا پہلا عشرہ رحمت کا ، دوسرا مغفرت کا اور تیسرا عشرہ جہنم سے نجات حاصل کر نے کا ہے ۔ اللہ تعالیٰ رمضان المبارک میں رحمتوں ، بخششوں اور نجات کے درواز ے کھول دیتا ہے اور جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں وہ بندہ بد بخت ہے جو اس رحمتوں والے مہینے میں فیض حاصل نہ کر سکتا ہو۔ مجسیٹریٹ صاحبان روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کیا کریں گے بازار کے اند ر شکایت سیل کا دفتر موجو د ہوگا ۔ جہاں شکایات درج کی جائیں گی اور پھر فوری ایکشن بھی لیاجائے گا ۔ کسی بھی شخص کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے ۔ اسسٹنٹ کمشنر

تازہ ترین خبریں