12:36 pm
 تاجر ذخیرہ اندوزی اور گراںفروشی سے اجتناب کریں، عمران نقوی

تاجر ذخیرہ اندوزی اور گراںفروشی سے اجتناب کریں، عمران نقوی

12:36 pm

تاجر ذخیرہ اندوزی اور گراںفروشی سے اجتناب کریں، عمران نقوی جاری کردہ ریٹ لسٹیں د کانوں کے سامنے آویزاں کی جائیں،اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد(سٹی رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد رورل سید عمران عباس نقوی نے بغیر پروٹوکول وپولیس گزشتہ روز لوہر چھتر میںدبنگ کارروائیاں کیں اور دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ سستی اور معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائیں ا ور پرائس کنٹرول کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ریٹ لسٹیں د کانوں کے سامنے آویزاں کریں ۔ زائد نرخ کسی صورت وصول نہ کریںایسا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔اس موقع پر ریڈر اسسٹنٹ کمشنر راجہ شاہد قدیربھی ان کے ہمراہ تھے ۔ عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سید عمران عباس نقوی کا کہنا تھا کہ انتظامیہ عوام کو ر مضان المبارک میں سستے اورمعیاری اشیاء خودونوش کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں اور اس سلسلے میں چیکنگ کو موثر بنایا جائے تاکہ رمضان المبارک میں لوگوں کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی ہوسکے انہوں نے کہا کہ شہری اپنی جائز شکایات ہم تک ضرور پہنچائیں ان کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے تاجروں کو جرمانے کے بجائے وارننگ دی کہ وہ ذخیرہ اندوزی اور گراںفروشی سے باز آجائیں ورنہ ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ ذخیرہ اندوزی

تازہ ترین خبریں