12:37 pm
وزیر اعظم  اپنی غیر پارلیمانی گفتگو پرقوم سےمعافی مانگیں، نائلہ گردیزی

وزیر اعظم اپنی غیر پارلیمانی گفتگو پرقوم سےمعافی مانگیں، نائلہ گردیزی

12:37 pm

وزیر اعظم اپنی غیر پارلیمانی گفتگو پرقوم سےمعافی مانگیں، نائلہ گردیزی وزیراعظم فوری مستفیٰ ہو کر اخلاقی تربیت حاصل کر کےدوبارہ سیاست میں آئیں باغ (گلنواز خان سے )مسلم کانفرنس خواتین ونگ ضلع باغ کی راہنما نائلہ گردیزی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر وزارت عظمیٰ کے اہل نہیں ہیں ۔ بیہودہ اور لغو گفتگو سے ریاست بھر کی خواتین کی عزت اور جذبات مجروع ہوئے ہیں ۔ راجہ فاروق حیدر وزات عظمیٰ کے عہدے کے تقدس کا خیال کر تے ہوئے فوری طور پر مستفیٰ ہو جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کا وزیر اعظم جو زبان استعمال کر رہا ہے یہ کسی بازاری شخص کی زبان ہو تو سکتی ہے وزیر اعظم کی نہیں ۔ ریاست بھر کی خواتین کو وزیر اعظم کی اس غیر پارلیمانی گفتگو سے شدید مایوسی ہوئی ہے ۔ مقتدر حلقوں کو بھی ایسے شخص کی اس طرح کی بازاری زبان کا نوٹس لینا چاہیے ۔ راجہ فاروق حیدر کی گفتگو اور پھر آڈیو لیکس کا سوشل میڈیا پر وائرل ہونا ریاست اداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے ۔ ایک طرف ہم تحریک آزادی کشمیر کی بات کر تے ہیں اور کشمیر کے اندر بھارتی مظالم اور خواتین کی عصمت دری اور ظلم و ستم کے لیے آواز بلند کر تے ہیں دوسری طر ف اپنی ہی ریاست کے وزیر اعظم کے خواتین کے حوالے سے بے ہودہ کلمات اور اپنی سینئر لیڈر شپ کے بارے میں غیر پارلیمانی زبان استعمال ہو رہی ہے جس سے ریاست کا وقار مجروع ہوا ہے ۔ ایک وزیر اعظم ریاست کا چہرہ ہوتا ہے اور آزاد جموں کشمیر کا وزیر اعظم ریاست کے نام پر بد نما دھبہ ہے ۔ وزیر اعظم فوری طور پر غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے پر معافی مانگیں اور فوری مستفیٰ ہو کر اخلاقی تربیت حاصل کر کے سیاست میں دوبارہ آئیں ۔ نائلہ گردیزی

تازہ ترین خبریں