01:29 pm
 میرپور،انتظامیہ کی کارروائی،پبلک ٹرانسپورٹرز  کو بھاری جرمانے

میرپور،انتظامیہ کی کارروائی،پبلک ٹرانسپورٹرز کو بھاری جرمانے

01:29 pm

میرپور،انتظامیہ کی کارروائی،پبلک ٹرانسپورٹرز کو بھاری جرمانے ٹریفک قوانین کی پابندی نہ کرنیوالی گاڑیوں کا روٹ پرمنٹ کینسل کر دینگے، راجہ قیصر میرپور(نامہ نگار)ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راجہ قیصراورنگزیب خان نے پولیس نفری کے ہمراہ منگلا کے مقام پر ٹریفک کی پڑتال کی ۔ دوران چیکنگ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ، کاغذات، لائسنس ، زائد سواریاں بٹھانے اور زائد کرایہ وصول کرنے والوں کو20 ہزارپانچ سو روپے کے جرمانے کیے۔ دوران پڑتال ہلمنٹ کا استعمال نہ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کو بھی جرمانے کیے گے ۔ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راجہ قیصراورنگزیب خان نے ڈرائیوروں اور بالخصوص پبلک ٹرانسپورٹ کے مالکان کو ہدایت کی کہ وہ ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کریں اور گاڑیوں میں منظور شدہ سیٹوں کے مطابق ہی سواریاں بٹھائیں ۔انھوںنے کہا کہ جو پبلک ٹرانسپورٹرمسافروں کی رجسٹریشن اور ٹریفک قوانین کی پابندی نہیں کرے گا اس گاڑی کا روٹ پرمنٹ کینسل کر دیا جائے گا اور ان کے خلاف باقاعدہ عدالتی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ انھوں نے منگلاانٹری پوائنٹ پرپولیس چیک پوسٹ پرتعینات عملہ کوہدایت کی کہ وہ ضلع کی حدود میں داخل اور باہرجانے والی گاڑیوں اور مسافروں کی پڑتال کریںاورکسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف قانون وقاعدے کے مطابق کارروائی عمل میں لائیں ۔ جرمانے

تازہ ترین خبریں