04:37 pm
 محکمہ ڈاک کا ملازم رحمٰن غلام  چھ ماہ سے  تنخواہ سے محروم

محکمہ ڈاک کا ملازم رحمٰن غلام چھ ماہ سے تنخواہ سے محروم

04:37 pm

محکمہ ڈاک کا ملازم رحمٰن غلام چھ ماہ سے تنخواہ سے محروم سینئر پوسٹ ماسٹر بھمبر کےغیر قانونی لیٹر کے تحت تنخواہ بند کی گئی کسگمہ(نمائندہ اوصاف) محکمہ پوسٹ آفس تحصیل سماہنی کا ملازم رحمٰن غلام اپنے ہی محکمے کے ظالم افسران کے ہاتھوں ذلیل و خوار، گذشتہ6ماہ سے بنیادی تنخواہ سے محروم در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گیا سینئر پوسٹ ماسٹر بھمبر GPOکی جانب سے غیر قانونی لیٹر کے تحت تنخواہ کی عدم ادائیگی کے باعث میل رنر سکیل 2کا ملازم رحمٰن غلام کے گھر میں فاقوں کا راج ہے معززین حلقہ نے حکام بالا باالخصوص وفاقی وزیر پوسٹل سروسزمراد سعید سے معاملہ کا نوٹس لیکر غیر قانونی تنخواہ بند کرنیوالے اہلکاروں کے خلاف تحت ضابطہ کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، سماہنی کا رہائشی رحمن غلام جو محکمہ پوسٹ آفس کا ملازم ہے اور پوسٹ آفس تحصیل سماہنی میں بطور ملازم میل رنر سکیل 2کی پوسٹ پر تعینات ہے غریب ملازم جو کہ گذشتہ6ماہ سے سینئر پوسٹ ماسٹر بھمبرGPOاور ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل کشمیر ریجن مظفر آبادکے ایک غیر قانونی لیٹر نمبرstaff 2-7/2018کے تحت تنخواہ سے محروم ہے جبکہ تنخواہ کی عدم ادائیگی کے باوجود بھی اپنی ڈیوٹی احسن انداز میں ادا کر رہاہے ۔سینئر پوسٹ ماسٹر بھمبر کی جانب سے ذاتی عناد کا نشانہ بنے والا رحمن غلام اپنے خاندان کا واحد سہارا ہے اور تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے مسلسل مقروض ہوتا جارہا ہے اور ذہنی اذیت کے باعث غریب ملازم کسی بھی قسم کا انتہائی قدم اٹھا سکتا ہے جس سے یاتو وہ خود کو نقصان پہنچا لے گا یا کسی اور کو نقصان پہنچا سکتا ہے ذرائع کے مطابق سینئر پوسٹ ماسٹر بھمبر کی جانب سے اس غیر قانونی اقدام کی وجہ سے رحمن غلام نے محکمے کو درخواست بھی لکھی تھی جس ضمن میں محکمانہ طور پر دونوں آفیسران کے خلاف محکمے نے کاروائی بھی کی تھی اور بھمبر میں تعینات سینئر پوسٹ ماسٹر اس کارروائی کے نتیجے میں تا حال معطل ہیں لیکن موصوف نہ تو وہ پوسٹ چھوڑ رہے ہیں نہ ہی وہ مظلوم ملازم کو تنخواہ دے رہے ہیں اور اس معاملے کو ذاتی بنیاد پر طول دے رہے ہیں عوام علاقہ نے وزیر پوسٹل سروسز اسلام آباد مراد سعید سمیت دیگر ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیکر ملوث ملازمین کو قرار واقعی سزا دیں تا کہ محکمے میں اختیار ات کا ناجائز استعمال کرنیوالوں کو سبق حاصل ہوسکے اور ایک غریب دیانت دارملازم کو فوری انصاف مہیا ہوسکے۔ محکمہ ڈاک

تازہ ترین خبریں

 بجلی کی قیمت میں اضافے کی تیاریاں شروع

بجلی کی قیمت میں اضافے کی تیاریاں شروع

برطانیہ نے الطاف حسین جیسے آدمی کو پاکستان کے حوالے نہیں کیا

برطانیہ نے الطاف حسین جیسے آدمی کو پاکستان کے حوالے نہیں کیا

وزیرصحت سندھ نے تعلیمی ادارے کھولنےکی مخالفت کردی

وزیرصحت سندھ نے تعلیمی ادارے کھولنےکی مخالفت کردی

پاکستان پہلےسےکہہ رہاتھاپلوامہ حملہ ڈرامہ ہےبھارت نےگزشتہ 20سال سےدہشتگردی کاڈھونگ رچایاتھا،۔ معید یوسف 

پاکستان پہلےسےکہہ رہاتھاپلوامہ حملہ ڈرامہ ہےبھارت نےگزشتہ 20سال سےدہشتگردی کاڈھونگ رچایاتھا،۔ معید یوسف 

 تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے نام کا فیصلہ کر لیا

تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے نام کا فیصلہ کر لیا

افغانستان میں موجود امریکی فوج 20سالوں کی کم ترین سطح پر آگئی

افغانستان میں موجود امریکی فوج 20سالوں کی کم ترین سطح پر آگئی

تحریک انصاف اور ایم کیو ایم میں معاملات طے پا گئے

تحریک انصاف اور ایم کیو ایم میں معاملات طے پا گئے

سندھ میں چار ہزار افسران اور ملازمین کے خلاف کارروئی شروع

سندھ میں چار ہزار افسران اور ملازمین کے خلاف کارروئی شروع

حکومت نے نعیم بخاری کو چئیرمین پی ٹی وی کےعہدے سے ہٹا دیا

حکومت نے نعیم بخاری کو چئیرمین پی ٹی وی کےعہدے سے ہٹا دیا

کوئٹہ میں دھماکہ، دو افراد نشانہ بن گئے

کوئٹہ میں دھماکہ، دو افراد نشانہ بن گئے

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ اس لیے نہیں ہو پا رہا کیونکہ کٹہرے میں کھڑے شخص کا نام نواز شریف نہیں ہے بلکہ عمران خان ہے۔ نواز شریف 

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ اس لیے نہیں ہو پا رہا کیونکہ کٹہرے میں کھڑے شخص کا نام نواز شریف نہیں ہے بلکہ عمران خان ہے۔ نواز شریف 

   انقلابی شاعر کا نالائق بیٹا شبلی فراز شاہی گداگر بن چکا ہے،  شازیہ مری  

   انقلابی شاعر کا نالائق بیٹا شبلی فراز شاہی گداگر بن چکا ہے،  شازیہ مری  

دیر سے آنے پر گاہک کا ڈلیوری بوائے سےکھانا لینے پر انکار

دیر سے آنے پر گاہک کا ڈلیوری بوائے سےکھانا لینے پر انکار

ملائیشیا میں پی آئی اے طیارےکی قبضےکامعاملہ ۔۔ لیز پر لیے گئے طیارے کی کمپنی کا مالک اور ڈائریکٹر بھارتی نکلے

ملائیشیا میں پی آئی اے طیارےکی قبضےکامعاملہ ۔۔ لیز پر لیے گئے طیارے کی کمپنی کا مالک اور ڈائریکٹر بھارتی نکلے