11:06 am
اقوام متحدہ سے متنازعہ ریاست جموں کشمیر میں منصفانہ ریفرنڈم کا مطالبہ

اقوام متحدہ سے متنازعہ ریاست جموں کشمیر میں منصفانہ ریفرنڈم کا مطالبہ

11:06 am

مظفرآباد(نمائندہ خصوصی) مقبوضہ جموں کشمیر میں حکومت ہند اور قابض افواج کی جانب سے منصوبند طریقے سے نوجوانوں کے قتل عام اور بلاجواز گرفتاریوں کے خلاف انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس اور پاسبان حریت جموں کشمیر کے اشتراک سے احتجاجی دھرناور ریلی، اقوام متحدہ سے متنازعہ ریاست جموں کشمیر میں منصفانہ ریفرنڈم کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی قابض افواج کی جانب سے حالیہ مہینوں میں کشمیری نوجوانوں کو چن چن کرشہید کرنے، نوجوانوں کو بطور خاص نشانہ بنائے جانے کیخلاف سنٹرل پریس کلب کے سامنے ہندوستان کیخلاف احتجاجی دھرنا دیاگیا جس میں عوام نے
بڑی تعداد میں شرکت کی، شرکائے دھرنا نے بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں نعرے بازی کی۔ بھارت مخالف دھرنے سے عزیراحمد غزالی، مشتاق السلام، سید مظفرشاہ، شوکت جاوید میر، عثمان علی ہاشم، شفیق انقلابی اور شاہین اسحاق نے خطاب کیا۔ خطاب میں مقررین نے گزشتہ دنوں بھارتی افواج کے ہاتھوں شہید ہوئیزاکررشید بٹ سمیت سبھی شھدآء کو ان کی عظیم جدوجہد پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا، مقررین نے کہا کے حکومت ہند اور قابض افواج طاقت اور جبر کے زریعے کشمیری عوام کی آواز کو دبانے کے درپے ہیں، بھارت چاہتا ہے کے کشمیری نوجوانوں کو بطور خاص ٹارگٹ بنا کر تحریک آزادء کشمیرکو کمزور کیا جائیلیکن بھارت کو اس بات کا ادراک کرلینا چاہئیے کے وہ ان چالوں اور ظلم کی پالیسیوں سے کشمیری عوام کے حوصلوں کو شکست نہیں دے سکتا، مقررین نے کہا کے کشمیری نوجوانوں کا اس تحریک میں کردار ہراول دستے کا ہے جو نہتے ہتھوں پتھروں، لاٹھیوں اور آپنے ہمالیہ جیسے بلند جزبوں بھارت کی سات لاکھ مسلح افواج کا مقابلہ کررہے ہیں خطاب میں مقررین نے اقوام متحدہ کی جانب سے سرد مہری، اس قضیہ میں بھارت کی جانبداری کو تشویشناک عمل قرار دیتے ہوئے خطے کے مستقبل کیلیئے خطرناک کہا اس عالمی فورم سے جموں کشمیر میں استصواب رائے کا مطالبہ پورا کرنے کی اپیل دہرائی۔ احتجاجی دھرنے سے خطاب میں مقررین نے کہا کے آزادی پسند قیادت کو بلاجواز گرفتار کرکے بھارت کی کال کوٹھڑیوں میں بند کرنا حکومت ہند کی ناکامی اور بوکھلاہٹ ہے ہندوستان ان اوچھے ہھتکنڈوں سے قیادت کو اعلیٰ مقصد سے نہیں ہٹا سکتا، مقررین نے جموں کشمیر کی باہمت عوام کو خراج عقیدت پیش کیا اور اس بات کا عزم کیا کے بھارت سے آزادی تک کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

تازہ ترین خبریں