11:27 am
 یونیورسٹی آف کوٹلی میں کرپشن کے ریکارڈ قائم ہو گئے، ملک زراعت

یونیورسٹی آف کوٹلی میں کرپشن کے ریکارڈ قائم ہو گئے، ملک زراعت

11:27 am

یونیورسٹی آف کوٹلی میں کرپشن کے ریکارڈ قائم ہو گئے، ملک زراعت احتساب بیورو اپنا کردار ادا کرے اور جملہ ریکارڈ تحویل میں لیکر غیر جانبدار انکوائری کرے کوٹلی (وقا ئع نگار ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کوٹلی کے سابق صدر و نامور قانون دان ملک زراعت ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف کوٹلی اور پوسٹ گریجویٹ کالج کوٹلی میں کرپشن اور میرٹ کی خلاف ورزیوں کی داستانیں زبان زد عام ہیں ۔ احتساب بیورو اپنا کردار ادا کرے اور جملہ ریکارڈ تحویل میں لیکر غیر جانبدار انکوائری کرے ۔ایک تقریب کے دوران انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آجکل اخبارات میں پوسٹ گریجویٹ کالج کوٹلی میں کرپشن کی خبریں آرہی ہیں ۔ اس سے قبل یونیورسٹی کالج کوٹلی میں کرپشن اور خلاف میرٹ تقرریوں کا شور تھا ۔ یہ کوٹلی کے بڑے تعلیمی ادارے ہیں ۔ ایسی خبریں افسوسناک ہیں ۔ احتساب بیورو آزاد کشمیر کو چاہیے کہ ان دونوں اداروں کا مالیاتی ریکارڈ اپنی تحویل میں لیکر انکوائیری کرے اور کرپشن میں ملوث کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچائے ملک زراعت

تازہ ترین خبریں