11:58 am
اسسٹنٹ کمشنرمظفرآبادکا ڈاکٹرزکےہمراہ پرائیویٹ سلاٹرہاؤسز کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنرمظفرآبادکا ڈاکٹرزکےہمراہ پرائیویٹ سلاٹرہاؤسز کا دورہ

11:58 am

اسسٹنٹ کمشنرمظفرآبادکا ڈاکٹرزکےہمراہ پرائیویٹ سلاٹرہاؤسز کا دورہ دوران چیکنگ گوشت کی کوالٹی اورصفائی کےانتظامات کو بہتر پایا گیا ،عفت اعظم مظفرآباد(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر مظفرآباد بدر منیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد عفت اعظم کاویٹرنری ڈاکٹر کے ہمراہ تمام پرائیویٹ سلاٹر ہاؤسز کا دورہ ۔عوام کی جانب سے شکایات پر ضلعی انتظامیہ نے رمضان المبارک میں ضلع ہذا کے تمام پرائیویٹ سلاٹر ہاؤسز کا دورہ کیا۔ ضلع ہذا میں اس وقت حکومتی سطح پر کوئی سلاٹر ہاؤس نہ ہے۔ گوشت کی کوالٹی کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ سلاٹر ہاؤسز کے نمائندگان کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ترسیل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ دوران چیکنگ گوشت کی کوالٹی کو چیک کیا گیا اور کوالٹی کو بہتر پایا گیا۔ عوام الناس کی شکایات پراسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد نے بیلہ نورشاہ‘ رنجاٹہ‘ محلہ شاہ سلطان‘ عیدگاہ روڈ اور نزد عسکری بنک مختلف سلاٹر ہاؤسز کا وزٹ کیا۔ دوران چیکنگ ہاؤسز کی صفائی ستھرائی کو تقریباًبہترپایاگیا۔ عوام کی شکایات تھیں کہ بیماراور لاغر جانوروں کو ذبح کر کے ان کا گوشت مارکیٹ میں فروخت کیا جاتاہے۔ مطابق رپورٹ اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد بیف اور مٹن کے حوالہ سے جہاں جہاں بھی شکایات تھیں تمام نمائندگان کو ورننگ کرتے ہوئے سختی سے پابندکیا گیا کہ گوشت کی کوالٹی اور سلاٹر ہاؤسز میں صفائی کو بہتر بنائیں۔ حکومتی سطح پر سلاٹر ہاؤس کے منصوبے بھی زیر تجویز ہے۔ جب تک یہ منصوبہ مکمل نہیں ہوتا اس وقت تک سلاٹر ہاؤسز کی چیکنگ یقینی بنائی جائے گی۔ سلاٹرہاؤسز

تازہ ترین خبریں