12:00 pm
کوٹلی، ڈپٹی کمشنر کل کھلی کچہری لگائیں گے

کوٹلی، ڈپٹی کمشنر کل کھلی کچہری لگائیں گے

12:00 pm

کوٹلی، ڈپٹی کمشنر کل کھلی کچہری لگائیں گے کوٹلی (وقا ئع نگار ) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر اعظم نے چیف سیکرٹری آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 31مئی 2019بمقام جامع مسجد نزد تھانہ پولیس سہنسہ بعد از نماز جمعتہ المبارک ، عوامی شکایات کے ازالہ کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر اعظم نے سپرنٹنڈنٹ پولیس ، مہتمم تعمیرات عامہ شاہرات ڈویژن ، مہتمم برقیات اوپریشن ڈویژن ۔II، مہتمم تعمیرات عامہ عمارات ڈویژن ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ، اے ڈی لوکل لوکل گورنمنٹ ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر صاحبہ نسواں ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ، معاون ناظم امورحیوانات ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ، مہتمم جنگلات ڈویژن سہنسہ اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سہنسہ کو تحریک کی ہے کہ تاریخ اور وقت مقررہ پر اپنے اپنے محکمہ سے متعلق ورکنگ مکمل کرتے ہوئے کھلی کچہری میں اپنی شمولیت کو یقینی بنائیں ۔ کچہری

تازہ ترین خبریں