12:51 pm
چیک پوسٹ حملہ، محسن داوڑ 5 روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

چیک پوسٹ حملہ، محسن داوڑ 5 روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

12:51 pm

رکن اسمبلی محسن داوڑ 5 روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے بنوں (نیوز ایجنسیاں )شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو 5 روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا، تفصیلات کے مطا بق 26مئی کو خاڑ کمر چیک پوسٹ پر حملے کے بعد سے مفرور محسن داوڑ کو شمالی وزیرستان سے حراست میں لیا گیا،خاڑ چیک پوسٹ پر حملے میں پانچ جوان زخمی ہوئے تھے جس کے بعد رکن اسمبلی علی وزیر سمیت 8 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا تاہم محسن داوڑ ہجوم کو مشتعل کرنے کے بعد فرار ہو گئے تھے،تھانہ سی ٹی ڈی بنوں میں انسپکٹر محمد جلیل خان کی مدعیت میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کا مقدمہ درج کیا گیا جس میں دہشت گردی، 302،324 سمیت کل 10 دفعات شامل کی گئیں،بعدازاں محسن داوڈ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انہیں 5 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔دوسری جانب محسن داوڈ کے وکیل کا کہنا ہے کہ ممبر قومی اسمبلی نے جرگے کے فیصلے کی روشنی میں خود کو قانون کے حوالے کیا۔