12:34 pm
خواجہ مختارکاسامان چوری کرنیوالا گینگ گرفتار،پولیس کےجگہ جگہ چھاپےجاری

خواجہ مختارکاسامان چوری کرنیوالا گینگ گرفتار،پولیس کےجگہ جگہ چھاپےجاری

12:34 pm

خواجہ مختارکاسامان چوری کرنیوالا گینگ گرفتار،پولیس کےجگہ جگہ چھاپےجاری مظفرآباد (سٹی رپورٹر) پولیس نے خواجہ مختار کا قیمتی سامان چوری کرنے والوں کی گینگ پکڑ لی، مزید چوروں کی گرفتاری کے لئے جگہ جگہ چھاپے ، عید الفطر کی تعطیلات کے دوران مختلف علاقوں میں چوروں کا راج رہا ، پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ گڑھی دوپٹہ کی حدود میں چوروں نے رات کی تاریکی میں خواجہ مختار کا قیمتی سامان چوری کر لیا تھا جبکہ وہاں پر موجود چوکیدار نے چوروں سے اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوا ، اس واردات کی جب تھانہ گڑھی دوپٹہ میں رپورٹ درج کرائی گئی تو پولیس نے چھاپہ مار کر جب ایک چور گرفتار کیا تو اس کی نشاندہی پر ان چوری کی پوری گینگ پکڑ لی گئی ، ایک سال قبل بھی خواجہ مختار کا قیمتی سامان چوری کر لیا گیا تھا جس کی دوبارہ رپورٹ تھانہ گڑھی دوپٹہ کو دیدی گئی ہے پولیس کے ہی ذرائع کے مطابق مظفرآباد شہر کے بابو محلہ ایریاء میں بھی چوری کی ایک واردات کی رپورٹ ہوئی ان نامعلوم چوروں کی گرفتاری اور ان کا سراغ لگانے کے لئے پولیس فورس کو متحرک کر دیا گیا ۔ خواجہ مختار