12:35 pm
مسلم کانفرنس آزادی کی ترجمان، برصغیر میں امن کاہر راستہ کشمیر سےہو کر گزرتا ہے،سردارعتیق

مسلم کانفرنس آزادی کی ترجمان، برصغیر میں امن کاہر راستہ کشمیر سےہو کر گزرتا ہے،سردارعتیق

12:35 pm

مظفرآباد(سٹاف رپورٹر) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہےکہ کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے ، ہندوستان مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کرکے امن و ترقی کی راہ پر گامزن نہیں رہ سکتا، سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ آج مقبوضہ کشمیر ایک بڑی جیل کا منظر پیش کررہا ہے ، ہزاروں سیاسی قائدین کارکنان اور سماجی راہنما جیلوں میں بند ہیں ، ہزاروں نوجوان لاپتہ ہیں اور نوجوان سڑکوں اور گلیوں میں سراپا احتجاج ہیں۔ یہ صورت حال عالم اسلام، اقوام متحدہ اور عالمی اور علاقائی طاقتوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے ، برصغیر میں امن استحکام ترقی کا ہر راستہ کشمیر سے ہو کر گزرتا ہے ، انہو ں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کو کشمیر کی تحریک سے وابستگی کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ اس میں اضافہ بھی کرنا ہے۔ بھارت اس وقت آزاد کشمیرکے عوام کو پاکستان سے بدظن کرنے کے لئے مختلف حربے استعمال کررہا ہے ، آزاد کشمیر کے عوام پاکستان کا بازو ئے شمشیر زن ہیں ،وہ کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس آزاد کشمیر کے عوام کی حقیقی نمائندہ اور ترجمان ہے۔ اور آزاد کشمیر کے حقیقی مسائل کو ہر دور میں اس جماعت نے اجاگر بھی کیا ہے اور حل بھی کرایا ہے ، انہوں نے کہا کہ نوجوان مسلم کانفرنس اور ایم ایس ایف کا ساتھ دے کر نظریاتی تخریب کا راستہ روکنے میں اپنا قومی کردار ادا کریں ۔اس موقع پر ممبر قانون ساز اسمبلی سردار صغیر چغتائی ،دیوان علی خان چغتائی ،شمیم علی ملک، راجہ ثاقب مجید ، میر عتیق الرحمان، سردار سلیم چغتائی ، سردار عبدالرشید چغتائی ایڈووکیٹ ، انصر پیرزادہ ، خواجہ محمد شفیق ، یاسر نقوی ایڈووکیٹ ، سجاد انور عباسی، عبدالمجید طاہر ، آزاد گردیزی ،منظور چغتائی ایڈووکیٹ ، نائلہ گردیزی ، میمونہ کیانی ، ہارون آزاد ،محسن مجید راجہ ،سردار اظہر نذر، سجاد قریشی ،یاسر کاظمی،تصور موسوی، میر رضوان الرحمان ایڈووکیٹ ، وحید مغل ، منصور نقوی و دیگر نےمجاہد اول کے مزار پر حاضر ی دی اور اس کے بعد مجاہد اول ہائوس جاکر قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان سے عید ملے۔اس موقع پر قائد مسلم کانفرنس نے غریب ، یتیم بچوں میں عیدی تقسیم کی ، سردار عثمان علی خان، سردارعفان علی خان آنے والے مہمانوں کا خوش آمدید کہتے رہے ۔ عتیق