12:35 pm
کیپٹن سرفرازمرحوم نےپوری زندگی لوگوں کی خدمت کیلئےوقف کررکھی تھی، ظہورحسین

کیپٹن سرفرازمرحوم نےپوری زندگی لوگوں کی خدمت کیلئےوقف کررکھی تھی، ظہورحسین

12:35 pm

کیپٹن سرفرازمرحوم نےپوری زندگی لوگوں کی خدمت کیلئےوقف کررکھی تھی، ظہورحسین چکسواری ( سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ ن برطا نیہ کے مرکزی نائب صدر راجہ محمد یوسف بندوروی اور مسلم لیگ ن اولڈھم برانچ برطانیہ کے سیکرٹری جنرل راجہ ظہور حسین نے اپنے مشترکہ بیا ن میں کہا کہ کیپٹن محمد سرفراز خا ن مرحوم لیڈر نہ کوئی پیدا ہو اہے نہ ہوگا ۔انہوں نے ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دیا ایک جابر حکمران کے آگے ڈٹ جایا کرتے تھے۔ انتظامیہ کے کسی دفترجاتے تو کھلبلی مچ جایا کرتی تھی کیونکہ نہ انہوں نے کبھی رشوت دی اور نہ لی دو مرتبہ حکومت کے اہم عہدوں پربھی رہے۔ آج تک ان کے خلاف ایک پیسے کی کرپشن بھی ثابت نہیں ہوسکی۔ ان خیالات کااظہا رانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کیپٹن محمد سرفراز خا ن کو ہم سے بچھڑے ہو ئے سات برس بیت گئے ہیں۔ ان کی وفات کے بعد حلقہ نمبر دو چکسواری اسلام گڑھ یتیم ہو گیا ہے۔ مگر آج بھی ان کے چاہنے والوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے ۔کیپٹن محمد سرفراز خا ن مرحوم نے اپنی پوری زندگی لوگوں کی خدمت کیلئے وقف کررکھی تھی انہوں نے ہمیشہ اصولوں پر سیاست کی حق اور سچ کا ساتھ دیا ہے ۔ان کے مخالفین بھی یہ بات تسلیم کرتے ہیں کہ وہ ایک باجرات نڈر لیڈر تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کیپٹن محمد سرفراز خا ن مرحوم کی بخشش کیلئے دعا گو ہیں اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے ۔ ظہور