12:36 pm
مسلمانوں پرمظالم دنیامیں بدامنی پھیلارہےہیں ،شفیق جرال

مسلمانوں پرمظالم دنیامیں بدامنی پھیلارہےہیں ،شفیق جرال

12:36 pm

مسلمانوں پرمظالم دنیامیں بدامنی پھیلارہےہیں ،شفیق جرال اقوام متحد ہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کوبھارتی مظالم کو کروانا چاہیئے ،خطاب کوٹ جیمل(نمائندہ اوصاف)صدر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس وسابق وزیر حکومت محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ نے عید اپنے آبائی گاؤں شفیق پور (وٹالہ) میں ادا کی ۔ اور نماز عید کے بعد اپنے گاؤں کے لوگوں سے عید ملاقات کی اور لوگوں کو عید مبارکباد دی اور عید کے دن حلقہ برنالہ کی مختلف یونین کونسل کے لوگوں نے شفیق پور گاؤں آکر صدرمسلم کانفرنس سے ملاقات کی اور عید مبارکباد دی ۔اس موقعہ پر ملاقاتیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کو عید کی مبارکباد دی اور کہا کہ عید کی اس خوشی کے دن ہمیں مقبوضہ کشمیر اور کنٹرول لائن پر آباد لوگوں کو نہیں بھولنا چاہیے ،جنکو رمضان اور عید کے دن بھی ہندوستانی فوج نے ظلم وستم کیا ،ظلم وستم کی یہ سیاہ رات ختم ہوگئی ، انہوں نے ہندوستانی جارحیت کی بھرپور مذمت کی ،انہوں کہا کہ اقوام متحد ہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو اس بات کا احساس کرتے ہوئے ہندوستان کے ظلم وستم کو بند کروانا چاہیے ،ورنہ دنیا بدامنی کی لپیٹ میں آجائیگی ،انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس مسلح افواج پاکستان اور مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے بھرپور ساتھ ہے ۔ شفیق جرال

تازہ ترین خبریں