12:48 pm
مودی کوپاکستان اور اسلام دشمنی کاووٹ ملاہے،راجہ یوسف

مودی کوپاکستان اور اسلام دشمنی کاووٹ ملاہے،راجہ یوسف

12:48 pm

مودی کوپاکستان اور اسلام دشمنی کاووٹ ملاہے،راجہ یوسف کشمیریوں کی لا زوال قربانیوں کےباعث مسئلہ کشمیر دنیامیں فلش پوئنٹ بن چکا ہے چکسواری(سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ ن آ زاد کشمیر برطا نیہ کے مرکزی نائب صدر سابق پولیٹیکل کوارڈی نیٹربرائے اوورسیز راجہ محمد یوسف بندوروی اور مسلم لیگ ن اولڈ ھم برانچ برطانیہ کے سیکرٹری جنرل راجہ ظہور حسین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ بھارتی انتخابات میں نریندر مودی کا دوبارہ الیکشن جیت کر وزیر اعظم بننا مسلمانوں کے لئے کسی خطرے سے کم نہیں ہے ۔مودی کو پاکستان اور اسلام دشمنی کا ووٹ ملا ہے۔ گزشتہ ادوار میں مودی سرکار نے مقبو ضہ کشمیر میں جو ظلم و زیادتی کی داستانیں رقم کی ہیں وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں اس سے قبل کہ مودی سرکار کشمیر یوں پر اپنے ظلم کی شروعات کرے حکومت پاکستان عالمی برادری کو اعتماد میں لے کر مسئلہ کشمیر کو پوری تیاری کے ساتھ اقوام متحدہ کے فورم پر اٹھا ئے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی لا زوال قربانیوں کے باعث مسئلہ کشمیر اس وقت پوری دنیا میں فلش پوئنٹ بن چکا ہے ۔تحریک انصاف کی حکومت نے ابھی تک مقبوضہ وادی میں ہونے والے بد ترین مظالم پر کو ئی پالیسی نہیں بنا ئی جس کے لئے کشمیریوں کے دلوں میں سخت مایوسی پائی جاتی ہے۔ یوسف