10:05 am
عید کی چھٹیا ں ختم، دارالحکومت  کی رونقیں بحال، ٹرانسپورٹروں کی لوٹ مار

عید کی چھٹیا ں ختم، دارالحکومت کی رونقیں بحال، ٹرانسپورٹروں کی لوٹ مار

10:05 am

عید کی چھٹیوں کی وجہ سے مظفرآباد کی سڑکیں ویران ہو گئی تھیں ۔آج سرکاری دفاتر کھل جانے کی وجہ سے رونقیں بحال ہو گئی ہیں مسافروں سے منہ مانگے کرائے وصول کئے جارہے ہیں ، ٹریفک پولیس اور انتظامیہ نے بھی ٹرانسپورٹرز کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے مظفرآباد(مقبول احمد اعوان/سٹی رپورٹر)عید الفطر کی چھٹیاں ختم ،دارالحکومت مظفرآباد کی رونقیں بحال،پردیسیوں کی واپسی شروع،گاڑیوں میں رش،منہ مانگے کرائے وصول کرکے مسافروں کو لوٹا جانے لگا،تفصیلات کے مطابق عید الفطر کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد آج دارالحکومت مظفرآباد کی رونقیں بحال ہو گئی ہیں ۔عید کی چھٹیوں کی وجہ سے مظفرآباد کی سڑکیں ویران ہو گئی تھیں ۔آج سرکاری دفاتر کھل جانے کی وجہ سے رونقیں مکمل طور پر بحال ہو گئی ہیں ،جب کہ پاکستان کے مختلف علاقہ جات سے آکر عید الفطر اپنے گھروں میں منانے والے پردیسیوں کی بھی واپسی شروع ہو گئی ہے جس کی وجہ سے پبلک سروس گاڑیوں میں شدید رش ہے اور مسافروں کو گاڑیوں کا طویل انتظار کرنا پڑتا ہے ،جب کہ رش کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز نے بھی ٹوکے تیز کرکے مسافروں کو لوٹنا شروع کر رکھا ہے اور مسافروں سے منہ مانگے کرائے وصول کرنا شروع کر رکھے ہیں جب کہ ٹریفک پولیس اور دیگر انتظامیہ نے بھی ٹرانسپورٹرز کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے چھٹیاں ختم