10:06 am
ریاستی وسائل عوام کی فلاح پرخرچ ہورہےہیں،راجہ منیر اللہ

ریاستی وسائل عوام کی فلاح پرخرچ ہورہےہیں،راجہ منیر اللہ

10:06 am

ریاستی وسائل عوام کی فلاح پرخرچ ہورہےہیں،راجہ منیر اللہ بے بنیاد پرو پیگنڈے تعمیر وترقی اور عوام کے پیاروخلوص سےدورنہیں کرسکتے میرپور(بیورورپورٹ) صدر مسلم لیگ(ن) حلقہ سماہنی حاجی راجہ منیر اللہ خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان کی قیادت میں آزادخطہ کو تعمیروترقی کے لحاظ سے خوشحال خطہ بنانے کے لیے سرگرم ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کےدور حکومت میں تعمیر وترقی کے جو شاندارمنصوبہ جات شروع ہوئے ہیں۔ ان کی مثال سابقہ دور حکومت میں نہیں ملتی۔ ن لیگ کی حکومت جھوٹے وعدوں کےبجائے عملی تعمیروترقی پریقین رکھتی ہے۔ جس کاعملی مظاہرہ لوگ دیکھ رہے ہیں۔مخالفین کے بے بنیاد پرو پیگنڈے ہمیں تعمیر وترقی اور عوام کے پیار ومحبت سے دورنہیں کرسکتے ۔ ریاستی وسائل کے ایک ایک پیسے کا درست اور صیح استعمال ہورہاہے، اور منصوبہ جات زمین پرنظرآرہے ہیں۔مسلم لیگ ن نے آزادکشمیرسے کرپشن کاخاتمہ کرکے میرٹ کابول بالاکیاہے ،جس کاکریڈٹ وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان کوجاتاہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں پارٹی کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا.انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت مضبوط ہاتھوں میں ہے ۔آزادکشمیرمیں مسلم لیگ ن کی حکومت نے راجہ محمدفاروق حیدرخان کی سربراہی میں ترقیاتی کاموں کے سنگ میل عبورکررہی ہے۔ میرٹ اور گڈگورننس کی وجہ سےغریبوں کے بچے بھی سرکاری نوکریوں پرمیرٹ پربھرتی ہورہے ہیں۔مسلم لیگ ن کی حکومت غریب پرورہے، غریبوں کی دعائیں راجہ محمد فاروق حیدرخان کے ساتھ ہیں۔راجہ محمدفاروق حیدرخان کشمیری عوام کے مسیحا ہیں ۔انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے آزاد خطہ کےعوام کی فلاح و بہبود اور تعمیر و ترقی کے لئے جو انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں، ان کو مخالفین بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انھوں نے کہاکہ یہ آزاد کشمیر کی پہلی واحدحکومت ہے جس سے تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان خوش ہیں ،چونکہ پہلی مرتبہ آزاد کشمیر میں گڈ گورنس اور میرٹ کا نفاذ عمل میں لایا گیا۔ آج مسلم لیگ ن اور راجہ محمد فاروق حیدر خان کی سربراہی میں قائم ہے اور اس کے ثمرات عوام کو بلاتخصیص مل رہے ہیں ۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے آزاد خطہ میں بلاتخصیص تعمیروترقی شروع کررکھی ہے ۔جس کافائدہ غریب لوگوں کومل رہاہے۔ حکومت کی بہترحکمت عملی سے آزادخطہ سے رشوت ،کرپشن کا خاتمہ ہواہے۔ ریاستی وسائل عوام کی فلاح وبہبود پرخرچ ہورہے ہیں اور حکومتی کام زمین پرنظرآرہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کے باعث اگلے پانچ سال بھی مسلم لیگ ن ہی حکومت بنائے گی۔ منیر اللہ