10:06 am
عالمی طاقتیں مسئلہ کشمیر پردوہرا معیار ترک کریں،رفاقت حسین

عالمی طاقتیں مسئلہ کشمیر پردوہرا معیار ترک کریں،رفاقت حسین

10:06 am

عالمی طاقتیں مسئلہ کشمیر پردوہرا معیار ترک کریں،رفاقت حسین بھارتی فوج کا جبر دیگرہتھکنڈے کشمیری عوام کاجذبہ آزادی سردنہیں کرسکتے گڑھی دوپٹہ (نمائندہ اوصاف) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق ممبر کشمیر کونسل انجینئر رفاقت حسین اعوان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں ۔آئے روز نہتے شہریوں کو شہید و زخمی کیا جارہا ہے ،کرفیو،حریت رہنمائوں کی گرفتاریوں اور دیگر منفی ہتھکنڈوں نے مقبوضہ وادی میں نظام زندگی مفلوج کرکے رکھ دیا ہے اور وادی کو عملاً بھارتی فوج کی چھائونی میں تبدیل کرکے رکھ دیا گیا ہے ،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انجینئر رفاقت حسین اعوان نے کہا کہ عالمی طاقتیں مسئلہ کشمیر پر اپنا دوہرا معیار ترک کرکے کشمیری عوام کو ان کا پیدائشی حق آزادی دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں اور مقبوضہ کشمیر میں بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا بھی نوٹس لیں،انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کا جبر ،ظلم اور دیگر ہتھکنڈے کشمیری عوام کا جذبہ آزادی سرد نہیں کرسکتے ۔آزادی تک کشمیری عوام کی جدوجہد جاری رہے گی ۔ رفاقت

تازہ ترین خبریں