10:42 am
صدارتی نظام کیلئے پاکستانی عوام کی رائے معلوم کی جائے،ملک  نذیر

صدارتی نظام کیلئے پاکستانی عوام کی رائے معلوم کی جائے،ملک نذیر

10:42 am

صدارتی نظام کیلئے پاکستانی عوام کی رائے معلوم کی جائے،ملک نذیر پاکستان اور آزادکشمیر میں پارلیمانی نظام بری طرح ناکام ہو چکا ہے،رہنما پی ٹی آئی ڈڈیال(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی رہنما ملک محمد نذیر نے کہا ہے کہ میری ذاتی رائے میں پاکستان اور آزادکشمیر میں پارلیمانی نظام بری طرح ناکام ہو چکا ہے ۔یہ نظام صرف چند لوگوں کو نوازنے کے لیے بنایا گیا ہے ۔حالانکہ صدارتی نظام میں اخراجات کم ہوتے ہیں۔جس وجہ سے قرضے نہیں لینے پڑتے۔صدارتی نظام کے لیے پاکستان کے عوام کی رائے معلوم کی جائے۔پارلیمانی نظام میںزکوٰۃبھی عوامی نمائندے آپس میں تقسیم کر لیتے ہیں ۔صرف خالد ابراہیم مرحوم نے زکوٰۃ کی رقم لینے سے انکاری ہوئے۔گزشتہ حکومتوں نے پاکستان کوبے دردی سے لوٹااور ملک کو قرضوں کے چنگل میں پھنسایا گیا۔اب یہ قرضے بمعہ سود واپس کرنے کے لیے پاکستان کے وزیراعظم کوآئی ایم ایف سے رجوع کرنا پڑا حالانکہ انہوں نے کہا تھاکہ وہ یہ قرضے نہیں لیںگے۔یہ کیسا نظام ہے جس میںغریب قوم کے نمائندے قرض لے کر کرکٹ پر خرچ کریں ۔امریکہ ، جاپان اور جر منی کی کرکٹ ٹیم نہیں ہے کیا وہ ترقی یافتہ نہیں ہیں؟ہمارے حکمران الیکشن سے پہلے قوم سے وعدہ کرتے ہیںکہ وہ ان کی ٹیکس آمدن کو ٹھیک طریقے سے استعمال کر یںگے۔مگر ہماری بدنامی والی کھیل پر عوام کا پیسہ ضائع کرتے ہیںاور اپنی غلطی تسلیم نہیں کرتے۔ممبران اسمبلی حکومت کو بلیک میل کرتے ہیںاور اپنے مفادات کا تخفظ کرتے ہیں۔پاکستان کا معاشی بحران سے نکالنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ پارلیمانی نظام کی جگہ صدارتی نظام رائج کیا جائے۔اس کے لیے ریفر ینڈم کرایا جائے ۔پاکستان کی عوام غربت کی زندگی گزار رہے ہیںمگر حکمران اور ان کے حواری زکوٰۃ کی رقم لے کر عیاشی کرتے ہیںاور بیانات بھی عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے وزیراعظم کے خلاف جاری کر دیتے ہیں جب تک نظام نہیں بدلے گااس وقت تک پاکستان میں تبدیلی نہیں آسکتی۔چہرے بدلنے سے تبدیلی نہیں آسکتی۔آزاد کشمیر ایک چھوٹا سا خطہ ہے جس کے تین ضلع ہوتے ہیں۔مگر آج آزاد کشمیر میں کابینہ امریکہ اور برطانیہ اسے بھی زیادہ ہیں۔یہ عوامی نمائندے اپنے مفادات کے لیے آپس میں اسمبلیوں میں لڑتے ہیں۔عوام ان کی لڑائیوں سے تنگ آچکے ہیں۔عوام نے اب ٹی وی پر مقابلے دیکھنے چھوڑ دئیے ہیں۔وہ اسمبلی میں ان لڑائیوں کو دیکھ لیتے ہیں۔ایک ایک اجلاس پر عوام کا اربوں روپے ضائع کیے جارہے ہیں۔زکوٰۃ کا نظام پاکستان میں جنر ل ضیاء الحق نے رائج کیا تھا۔اب جب عوامی نمائندے زکوٰۃ کی رقم ہڑپ کر تے ہیںتو غریب عوام یہ حق تو رکھتے ہیں۔زکوٰت کھانے والے غریبوںکے ہمدرد اور خیرخواہ نہیں ہو سکتے۔مدینہ کی ریاست میں زکوٰۃ لینے والاکوئی نہیں ہوتاتھالیکن دینے والے بہت تھے۔اب زکوٰۃ لینے والوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیںجب غریبوں کی کمائی امیر لوگ ھڑپ کر جائیں تو غریب کہاں جائیں۔خالصہ سرکار رقبہ کوکڑور پتی ناداروں نے الاٹ کرا لیا۔ ملک نذیر

تازہ ترین خبریں