10:45 am
بھمبر،سماہنی اور برنالہ  میں  ریکارڈ تعداد میں سیاحوں کی آمد

بھمبر،سماہنی اور برنالہ میں ریکارڈ تعداد میں سیاحوں کی آمد

10:45 am

بھمبر،سماہنی اور برنالہ میں ریکارڈ تعداد میں سیاحوں کی آمد محکمہ پولیس نے سیاحوں کی سہولت اور رہنمائی کے لئے زبردست انتظامات کئے برنالہ (تحصیل رپورٹر )ایس پی بھمبر مرزا زاہد حسین کی خصوصی کاوشوں سے عید الفطر کے موقع پر پورے ضلع بھمبر میں مثالی قسم کے انتظامات دیکھنے کو ملے جس کی وجہ سے بھمبر،سماہنی اور برنالہ کے تفریحی مقامات پر ریکارڈ تعداد میں سیاحوں نے سیر و تفریح کی۔جنڈی جونترہ ،پتنی ،سماہنی اور دیگر علاقوں میں ہزاروں سیاح آئے۔محکمہ پولیس نے سیاحوں کی سہولت اور رہنمائی کے لئے زبردست انتظامات کر رکھے تھے۔ان علاقوں میں سیر و تفریح کے لئے آنے والے کسی بھی سیاح کو بلا وجہ تنگ نہیں کیا گیا۔چیک پوسٹوں کے اہلکاران کو اس بات کو پابند کیا گیا تھاکہ وہ پنجاب اور دیگر ملحقہ علاقوں سے آنے والے سیاحوں کو تنگ کرنے کی بجائے انہیں ہر قسم کی سہولت اور رہنمائی مہیا کریں۔محکمہ پولیس اور ٹریفک پولیس کے مثالی انتظامات کا سارا سہرا ایس پی بھمبر مرزا زاہد حسین کو جاتا ہے جنہوں نے عوام کی سہولیات کے لئے تمام تر انتظامات کئے اور عید الفطر والے دن بھی خود سارے امور کی نگرانی کرتے رہے۔عوام علاقہ نے ایس پی بھمبر اور محکمہ پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے کہ ان کی طرف سے کئے گئے انتظامات سے عوام کو سہولیات میسر آئیں اور سیاح بے خوف و خطر ان علاقوں میں سیاحت کے لئے آئے اور قدرتی حسن سے لطف اندوز ہوئے۔ سیا حوں کی آمد

تازہ ترین خبریں