10:49 am
 ریٹائرڈ اسسٹنٹ کمشنر راجہ فاروق انتقال کرگئے

ریٹائرڈ اسسٹنٹ کمشنر راجہ فاروق انتقال کرگئے

10:49 am

ریٹائرڈ اسسٹنٹ کمشنر راجہ فاروق انتقال کرگئے میرپور(بیورورپورٹ) ریٹائرڈ اسسٹنٹ کمشنر راجہ فاروق اچانک حرکت قلب بند ہونے سے وفات پا گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقہ لہڑی راجگان میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں معززین علاقہ سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم راجہ فاروق آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں اپنی ملازمت کے حوالے سے فرائض سر انجام دیتے رہے ۔ اور بطوراسسٹنٹ کمشنر ریٹائرڈ ہوئے۔انہوں نے اپنی ملازمت کے دوران ہمیشہ لوگوں کے ساتھ تعاون کیا ۔جس کی وجہ سے لوگ ان کو ریٹائرمنٹ ہونے کے بعد بھی اچھے لفظوں میں یاد کرتے تھے۔مرحوم کی اچانک وفات سے ایک خلاء پیدا ہوا ہے ۔ مرحوم نیک سیرت اور اعلیٰ اوصاف کے مالک تھے اور راجہ ولید کے کزن بھی تھے۔ مرحوم کو گذشتہ رات اڑھائی بجے کے قریب ہارٹ اٹیک ہوا اور وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ انتقال

تازہ ترین خبریں