11:17 am
کمسن بچوں  کی ڈرائیونگ  سے حادثات   میں اضافہ ہوگیا،متاثرین

کمسن بچوں کی ڈرائیونگ سے حادثات میں اضافہ ہوگیا،متاثرین

11:17 am

کمسن بچوں کی ڈرائیونگ سے حادثات میں اضافہ ہوگیا،متاثرین سہنسہ ،سرساوہ ،پنجیڑہ میں کمسن بچے موٹر سائیکل اور گاڑیاں چلاتے ہیں سرساوہ پنجیڑہ (وقا ئع نگار ) پورے آزاد کشمیر بالخصوص سہنسہ سرساوہ پنجیڑہ میں آئے روز حادثات معمول بن گئے ۔کمسن بچے موٹر سائیکل اور گاڑیاں چلاتے ہیں آئے روز اموات اور حادثات کے باوجود کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا اب وقت ہے ڈپٹی کمشنر کوٹلی ڈاکٹر عمر اعظم ایکشن لیں اور کمسن بچے جو ڈرائیور ہیں ان کے والدین اور عزیز و اقارب کے خلاف کاروائی کریں جو ان کو موٹر سائیکل یا گاڑی خرید کر دیتے ہیں ایس ایس پی کوٹلی راجہ عرفان سلیم سے پوری امید ہے کہ وہ اس پر گرینڈ اپریشن کریں گے سرساوہ پنجیڑہ میں 90فیصد لوگ بغیر لائنس کے گاڑیاں اور موٹر سائیکل ڈرائیوکرتے ہیں۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر کمسن بچوں نے ہی ڈرائیو کرنا ہے تو ضلع کوٹلی کے اندر لائنس کی مد میں ہزاروں روپے کیوں خرچ کروائے جاتے ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ عوام کو مطمئین کرنے کے لیے یہ بتائے کیا کمسن بچوں کے ڈرائیو کرنے پر کوئی قانون لاگو نہیں ہوتا کیا بغیر لائنس کے گاڑی چلانا قانونی جرم نہیں اگر بغیر لائنس گاڑی چلانا قانونی جرم ہے تو پھر 90فیصد لوگوں کو سرساوہ پنجیڑہ میں کھلی چھٹی کی معقول وجہ تو ہو گی نا یہ اناڑی لوگ کمسن بچے اور با لخصوص لائنس کے بغیر ڈرائیو کرنے والے نہ صرف اپنے دشمن ہیں۔ بلکہ بلاوجہ آئے روز روڈ پر پیدل چلنے والوں کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی ہیں ڈپٹی کمشنر کوٹلی اور ایس ایس پی کوٹلی صرف عید کے تین دن کی رپورٹ مانگیں تو پتہ چلے گا کہ صرف سرساوہ پنجیڑہ میں کتنے لوگ جان سے گئے کتنے زخمی ہوئے اور کتنے زندگی اورموت کی کشمکش میں ہیں تو لازمی اس کے بارے میں کچھ سوچیں گے ڈپٹی کمشنر کوٹلی ڈاکٹر عمر اعظم نے جس طرح جنگلات کو آگ سے بچانے کے لیے کوشش کی وہ اس مین کامیاب بھی ہوئے اسی طرح ایس ایس پی کوٹلی راجہ عرفان سلیم نے منشیات نوشی اور فروشی کے خاتمے کے ساتھ دیگر سنگین جرائم کو ختم کرنے کے لیے مثالی کردار ادا کیا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ۔میری بذریعہ پریس ڈپٹی کمشنر کوٹلی ڈاکٹر عمر اعظم اور ایس ایس پی کوٹلی راجہ عرفان سلیم گزارش ہے کہ اس ایشو کو انتہائی سیریس اور ضروری سمجھتے ہوئے اس پر ایکشن لیا جائے تا کہ قانون کی بالا دستی کے ساتھ آئے روز حادثات اور اموات کو روکا جا سکے۔ کمسن ڈرائیور

تازہ ترین خبریں