12:29 pm
 میرپور،محکمہ صحت میں خلاف میرٹ تقرریاں ،ایک ہی خاندان کے چار افراد کو نوازدیا گیا

میرپور،محکمہ صحت میں خلاف میرٹ تقرریاں ،ایک ہی خاندان کے چار افراد کو نوازدیا گیا

12:29 pm

دیہاتی علاقوں کے سنٹرخالی پڑے ہیں،عوام کو طبی سہولیات ملنا نا ممکن ہوگیا ،بیشتر چھوٹے سنٹر جانوروں کی آجگاہ بن گئے ڈڈیال بہاری،ڈگار،کھٹاڑ،خادم آباد ،رائے پور،سیاکھ،سورکھی کےسنٹرزمیں طبی سہولیات مکمل نا پید ہوچکی ہیں ،عوامی حلقے ڈڈیال ( نمائندہ اوصاف) محکمہ ہیلتھ ضلع میرپور خلاف میرٹ تقرریوں کا انکشاف۔ایک ہی خاندان کے چار چار افراد بھرتی کر رکھے ہیں۔درجنوں ملازمین آن ڈیوٹی، دیہاتی علاقوں کے سنٹرخالی پڑے ہیں عوام کو طبی سہولیات ملنا نا ممکن ہوگیا ہے۔بی ایچ یو و سول ڈسپنسریاں ملازمین کچھ آن ڈیوٹی اور کچھ غیر حاضر۔بیشتر چھوٹے سنٹر جانوروں کی آجگاہ بن چکے ہیں۔ڈڈیال بہاری،ڈگار،کھٹاڑ،خادم آباد ،رائے پور،سیاکھ،سورکھی سنٹروں میں طبی سہولیات نا پید ہوچکی ہیں لوگ شہر میں پرائیویٹ سنٹروں میں اعلاج کروانے پر مجبور۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپور تک محدود آج تک کسی سنٹر کا دورہ کرنا مناسب نہیں سمجھا جسکی وجہ ضلع میرپور کے بیشتر سنٹر آج کسی مسیحاکے منتظر ہیں۔ محکمہ صحت

تازہ ترین خبریں