12:30 pm
 تعلیم اور کھیل نوجوان نسل کیلئے ضروری ہیں،چوہدری نعیم

تعلیم اور کھیل نوجوان نسل کیلئے ضروری ہیں،چوہدری نعیم

12:30 pm

تعلیم اور کھیل نوجوان نسل کیلئے ضروری ہیں،چوہدری نعیم نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے مکمل دور رکھ کر معاشرے کا شہری بنانا ہو گا میرپور(بیورورپورٹ)چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر انجمن تاجران وصدر مرکزی انجمن تاجران میرپور چوہدری محمد نعیم نے کہا ہے کہ نوجوان کسی بھی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں ۔آج کے اس نفسانفسی اور مادہ پرستی دور میں نوجوان کو منفی سرگرمیوں سے مکمل دوری اختیار کر کے معاشرے میں کلیدی کردار ادا کرنا ہو گا ۔تعلیم اور کھیل نوجوان نسل کے لیے انتہائی ضروری ہے ذہنی صلاحتیوں کو اجاگر کرنے کے لیے کھیل اہم کردار ادا کرتا ہے ۔کرکٹ فٹ بال ،والی بال کے بعد آج نوجوان نسل سنوکر کلب میں بھی نمایاں کارگردگی کا مظاہرہ کر کے منفی سرگرمیوں سے دوری اختیار کر رہی ہے ۔حکومت کھیلوں کے میدان آباد کرنے کے لیے نوجوان نسل کو کھیل کی اچھی سہولیات فراہم کرے تا کہ نوجوان نسل کو ایک بہترین موقعہ مل سکے ۔ان خیالات کا اظہار اُنوں نے چوک شہیداں میاں محمد روڈ میں شاندار سنوکر کلب کے افتتاح کے موقع پر نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔میزبان بلال احمد کے علاوہ راجہ کامران ،راجہ ارشد بیلو ،راجہ وقار ،فیضان نجیب ،شیخ رشید کے علاوہ درجنوں نوجوانوں اور شہریوںتاجروں نے چوہدری محمد نعیم کا شامدار استقبال کیا ۔چوہدری محمد نعیم کے ہمراہ صدر آٹو مارکیٹ نانگی راجہ ارشد محمود ،سید اظہر ،ظہیر صابر مغل ،گل نار ،چوہدری وقاص وکی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔ چوہدری نعیم

تازہ ترین خبریں